بس کھائی میں جاگری، 6 مسافر ہلاک متعدد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
بھارت(نیوز ڈیسک)بھارت کی ریاست اتراکھنڈ میں ایک بس 100 میٹر گہری کھائی میں جاگری، 6 مسافر ہلاک اور کم از کم 22 زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو امدادی ٹیموں نے اسپتال منتقل کردیا۔ رپورٹ کے مطابق ڈیزاسٹر ریسپانس فورس نے بتایا کہ یہ سانحہ اتوار کی شام پوڑی گڑھوال ضلع کے دہالچوری علاقے میں اس وقت پیش آیا جب اچانک بس ڈرائیور کنٹرول کھو بیٹھا۔
اور بس لہراتے ہوئے کھائی میں جاگری۔ حادثے میں 8 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں اور انہیں سری نگر شہر کے ایک اسپتال میں ریفر کیا گیا ہے۔پوڑی کے ضلع مجسٹریٹ آشیش چوہان نے کہا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ حادثے کی وجہ کی جانچ کرے گا۔جبکہ اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے اس سانحہ پر دکھ کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ یادرہے بھارت میں ہر سال تقریباً 160,000 لوگ سڑک حادثات میں اپنی جانیں گنوا دیتے ہیں، جو کہ دنیا میں سب سے زیادہ ہے۔گزشتہ سال 4 دسمبر کو ریاست کے الموڑہ ضلع میں ایک بس کھائی میں گرنے سے کم از کم 36 افراد ہلاک اور 27 زخمی ہو گئے تھے۔ جبکہ جولائی 2018 ک میں پوڑی گڑھوال میں 48 لوگوں کی جانیں ایک ٹریفک حادثہ کی وجہ سے گئیں۔
مریم نواز کا مستحق افراد کو 3 مرلے کا مفت پلاٹ دینے کے لیے اسکیم لانے کا اعلان
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: کھائی میں
پڑھیں:
ملتان:موٹر وے پر بس حادثہ ،ایک مسافر جاں بحق اور 4 شدید زخمی
ملتان کے قریب موٹر وے پر بس حادثے میں ایک مسافر جاں بحق اور 4 شدید زخمی ہوگئے۔موٹروے ایم 5 پر بس صادق آباد سے لاہور آرہی تھی جو حادثے کا شکار ہوگئی، حادثہ ملتان کے قریب پیش آیا جب بس کا ڈرائیور اچانک اونگھنے کے باعث بس سے قابو نہ پا سکا اور وہ موٹروے سے نیچے اتر گئی۔ترجمان موٹروے پولیس نے بتایا کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا، زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویش ناک ہے ۔ترجمان موٹر وے پولیس نے کہا کہ بس میں سوار دیگر مسافروں کی زندگی بچانے کے لئے فوری طور پر کارروائیاں کی گئیں اور امدادی ٹیموں نے صورتحال پر قابو پا لیا۔