’خان صاحب آپ کو شرم آنی چاہیے‘، شیخ وقاص کی بانی پی ٹی آئی پر تنقید سے متعلق پرانی ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکرٹری جنرل شیخ وقاص اکرم کی تحریک انصاف میں شمولیت سے قبل ایک پرانی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ 190 ملین پاؤنڈ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔
شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ عمران خان جلسوں میں کہتے تھے پیسے واپس لائیں اب لے آئے ہیں تو بتائیں کہ یہ پیسہ کسی سیاسی شخصیت کی جیب سے نہیں بلکہ کاروباری شخصیت کی جیب سے نکالا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ عدالت نے ملتوی کیا، تحریک انصاف کو این آر او نہیں ملنے والا، فیصل کریم کنڈی
انہوں نے مزید کہا کہ وہ تصفیہ جو برطانوی حکومت نے نکالا ہے ایسا ہی ایک تصفیہ ملک ریاض کراچی ملیر والی زمین کا سپریم کورٹ کے ساتھ بھی کر چکے ہیں، انہوں نے اس معاملے پر عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے پر یہ مجرمانہ خاموشی کیوں اختیار کر رکھی ہے۔ آپ اس قوم کو اتنا بے وقوف کیوں سمجھتے ہیں۔
شیخ وقاص نے عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ جو پریس کانفرنس آپ کرتے ہیں اور 18,18 سوال کرتے ہیں، آپ کو کیا لگتا ہے یہ چیزیں دھندلا جائیں گی اور کسی کو یاد نہیں رہے گا کہ یہ پیسہ کس کا تھا اور کہاں سے پاکستان آیا۔ انہوں نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ بہت شرم کی بات ہے اور اس مجرمانہ خاموشی پر عمران خان کو شرم آنی چاہیے۔ انہوں نے سوال کیا کہ وہ لوگ کہاں ہیں جو فوج پر کیچڑ اچھالتے ہیں اور سیاستدانوں کی پگڑی اچھالنے میں دیر نہیں کرتے، یہاں کیوں آپ کی زبانیں بند ہو گئی ہیں۔
190 ملین پاؤنڈ القادر ٹرسٹ کیس کے بارے پٹواری اور ن لیگی صحافی جھوٹی افواہیں اور معلومات پھیلا رہے ہیں
سچی اور درست معلومات پی ٹی آئ کے سیکرٹری اطلاعات جناب وقاص اکرم سے سُنیں اور بس ان پر یقین کریں pic.
— ???????????????????? ???????????????????? (@ThisiZiHB) January 12, 2025
انہوں نے کہا کہ برطانوی حکومت کا شکریہ ادا کر لیں جس نے لوٹا ہوا پیسہ واپس پاکستان بھیج دیا ہے، آنے والے وقت میں لوگ اس کے بارے میں سوال کریں گے، کیا آپ اتنے بے وقوف ہیں کہ ایک ٹوئٹ سے مِس لیڈ ہو جائیں گے، کیا آپ اتنے بے وقوف ہیں کہ حکومتی وزیر پیسے کے آنے پر کریڈٹ نہیں لیں گے تو آپ سمجھیں گے کہ شاید یہ پیسہ وہاں سے نہیں آیا جہاں سے اسے نکالا گیا ہے۔
شیخ وقاص اکرم کی پرانی ویڈیو وائرل ہونے پر صارفین کی جانب سے انہیں خوب تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، ایک صارف نے پی ٹی آئی کے حامی صارفین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ شیخ وقاص اکرم کی بات پر ہی یقین کر لیں۔
سچ جان کر جیو اور شیخ وقاص اکرم کی بات پر ہی یقین کر لو ????????#190ملین_پاؤنڈ_کا_فیصلہ #ImranKhan #imrankhanPTI #MondayMotivation #JAYB https://t.co/bc6Css3DIR
— Ikhlas (@Ikhlas_leo) January 13, 2025
ایک ایکس صارف نے شیخ وقاص اکرم کے پی ٹی آئی میں شمولیت سے پہلے دینے والے بیان پر لکھا کہ یادِ ماضی عذاب ہے یارب۔
یاد ماضی عذاب ھے یا رب@SheikhWaqqas https://t.co/aIWghuveuq
— ???????????????????????? ???????????????? (@Kamran_Balti) January 12, 2025
واضح رہے کہ سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ تیسری بار مؤخر کردیا گیا ہے، کیس کا فیصلہ اب جمعے کو سنایا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: 190 ملین پاؤنڈ کیس: فیصلہ ایک بار پھر کیوں مؤخر ہوا؟
عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس ٹرائل ایک سال کے عرصے میں مکمل ہوا، نیب ریفرنس کا ٹرائل گزشتہ سال 18 دسمبر کو مکمل ہوا تھا، کیس کا فیصلہ ابتدائی طور پر 23 دسمبر کو سنایا جانا تھا۔
بعد ازاں، عدالت نے چھٹیوں اور کورس کے باعث سماعت ملتوی کرتے ہوئے کہا تھا کہ کیس کا فیصلہ 6 جنوری کو سنایا جائے گا۔
تاہم، 6 جنوری کو بھی فیصلہ نہیں سنایا جاسکا اور یہ ایک بار پھر موخر کردیا گیا، گزشتہ سماعت پر جج ناصر جاوید رانا کی رخصت کے باعث فیصلہ نہیں سنایا گیا تھا۔
190 ملین پاؤنڈ کیس کیا ہے؟نیب کے مطابق بحریہ ٹاؤن کے مالک ملک ریاض نے وزیرِاعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ کو القادر ٹرسٹ یونیورسٹی کے لیے موضع برکالا، تحصیل سوہاوہ ضلع جہلم میں واقع 458 کنال، 4 مرلے اور 58 مربع فٹ زمین عطیہ کی ہے جس کے بدلے میں مبیّنہ طور پر عمران خان نے ملک ریاض کو 50 ارب روپے کا فائدہ پہنچایا تھا۔
اکتوبر 2022 میں نیب نے اس معاملے کی تحقیقات شروع کردی تھی۔ نیب دستاویزات کے مطابق 3 دسمبر 2019 کو عمران خان کی زیرِ صدارت کابینہ اجلاس میں ملک ریاض کو برطانیہ سے ملنے والی 50 ارب روپے کی رقم بالواسطہ طور پر واپس منتقل کرنے کا فیصلہ ہوا تھا۔ یہ رقم برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی (این سی اے) کی جانب سے پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض سے منی لانڈرنگ کے الزامات پر ضبط کی گئی تھی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل شیخ وقاص اکرم عمران خان ملک ریاضذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: شیخ وقاص اکرم ملک ریاض شیخ وقاص اکرم کی ملین پاؤنڈ کیس کرتے ہوئے کہا کیس کا فیصلہ عمران خان کو تحریک انصاف ہوئے کہا کہ پی ٹی ا ئی ملک ریاض انہوں نے
پڑھیں:
ہانیہ عامر اور عاشر وجاہت کی متنازع ویڈیو وائرل ہونے کے بعد دوستی ختم ہوگئی؟
اداکار و گلوکار عاشر وجاہت نے اپنے مشہور فنکار دوستوں سے دوری اختیار کرنے کی وجہ بتا دی۔
شوبز انڈسٹری میں قریبی دوستیاں معمول کی بات ہیں اور ہانیہ عامر کے کئی فنکاروں سے دوستانہ تعلقات مشہور ہیں۔ ایک وقت تھا جب ہانیہ نوجوان اداکار و گلوکار عاشر وجاہت کے ساتھ سیر سپاٹے کرتیں اور موج مستیاں کرتی نظر آتی تھیں اور ان کی قریبی دوستی پر انڈسٹری میں بھی بات کی جاتی تھی۔
تاہم جون 2021 میں ایک ویڈیو منظر عام پر آئی جس میں ہانیہ عامر، عاشر وجاہت اور ان کے بھائی نائل کو میوزک پر لپ سنکنگ کرتے اور بظاہر انتہائی بےتکلف انداز میں ساتھ لیٹے ہوئے دیکھا گیا مگر ان کا یہ انداز مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کو بےحد نامناسب لگا اس ویڈیو پر شدید تنقید کی گئی اور یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
View this post on InstagramA post shared by ApniISP.Com (@apniisp)
اس کے بعد سے عاشر وجاہت اور ہانیہ عامر سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کے ساتھ نظر نہیں آئے۔ ایک حالیہ پوڈکاسٹ میں گفتگو کے دوران عاشر وجاہت نے کہا کہ ایک معروف اداکار نے انہیں مشورہ دیا تھا کہ وہ مشہور شخصیات کے ساتھ نظر آنے کے بجائے اپنے کام پر توجہ دیں تاکہ ان کی صلاحیتوں میں اضافہ ہو اور وہ اپنے ٹیلنٹ کو پہچان سکیں۔
عاشر نے واضح کیا کہ وہ اب بھی ان دوستوں کے ساتھ ملتے ہیں مگر ان لمحات کو سوشل میڈیا پر شیئر نہیں کرتے۔
View this post on InstagramA post shared by HALCHAL TV (@halchaltv)