مریم نواز کا مستحق افراد کیلئے جلد مفت زمین اسکیم لانے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز—فائل فوٹو
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مستحق اور نادار افراد کے لیے مفت زمین اسکیم جلد لانے کا اعلان کر دیا۔
لاہور میں ہاؤسنگ اسکیم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں جن کے پاس زمین خریدنے کے پیسے نہیں، انہیں 3 مرلے کے مفت پلاٹ دیں گے۔
مریم نواز نے اعلان کیا کہ ’اپنا گھر اپنی چھت اسکیم‘ دنیا کی بہترین ہاؤسنگ اسکیم ہے جس کے تحت سال بھر میں ایک لاکھ گھر بنانے کا منصوبہ ہے، 15 لاکھ روپے تک بلا سود آسان قرض دیا جائے گا، کوئی بھی اسکیم ہو یا اسکالر شپ، میرٹ سے ہٹ کر کچھ نہیں کیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پاک ترک تعلقات سے تعلیم کے شعبے میں ترقی چاہتے ہیں۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ جیسے میں نے اپنے ڈی سیز، کمشنرز اور پولیس کے لیے پرفارمنس انڈیکیٹرز بنائے ہوئے ہیں ویسے ہی نواز شریف نے بھی میرے لیے پرفارمنس انڈیکیٹرز بنائے ہوئے ہیں، مجھے ہر روز گھر جا کر انہیں جواب دینا پڑتا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: پنجاب مریم نواز مریم نواز نے
پڑھیں:
کوٹ رادھا کشن: 12 سالہ لڑکی کا قتل، وزیراعلیٰ مریم نواز کا نوٹس
راؤ دلشاد:کوٹ رادھا کشن میں 12 سالہ لڑکی کو گلا کاٹ کر قتل کرنے کا واقعہ پیش آیا، وزیراعلیٰ مریم نواز نے اس کا نوٹس لے لیا ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے رپورٹ طلب کر لی اور فوری کارروائی کا حکم دے دیا۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کی۔