اسلام آباد: سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف انٹراکورٹ اپیل پر سماعت کے دوران جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس میں کہا ہے کہ آرمی ایکٹ میں موجود تمام جرائم کا اطلاق فوجی افسران پر ہی ہو گا۔

زرائع کے مطابق جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بنچ نے کیس کی سماعت کی، وزارتِ دفاع کے وکیل خواجہ حارث نے دلائل شروع کردیئے۔

دوران سماعت جسٹس امین الدین خان نے خواجہ حارث سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ مناسب ہوگا کل تک اپنے دلائل مکمل کر لیں، کون سے مقدمات فوجی عدالتوں کو منتقل ہوئے اور کیوں ہوئے اس کو مختصر رکھیے گا، ججز کے اس حوالے سے سوالات ہوئے تو آخر میں اس کو بھی دیکھ لیں گے۔

وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ نے آرمی ایکٹ کی سیکشن(4) 59کو بھی کالعدم قرار دیا ہے جس پر جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس میں کہا کہ آرمی ایکٹ میں کئی جرائم کا ذکر بھی موجود ہے، ایکٹ کے مطابق تمام جرائم کا اطلاق فوجی افسران پر ہوگا۔

خواجہ حارث نے جواب دیا کہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی دفعات 2D(1) اور 2D(2) کے تناظر میں آرمی ایکٹ دیکھا جائے گا، سویلینز کا ٹرائل آرمی ایکٹ کی سیکشن 31D کے تحت آتا ہے۔

جسٹس جمال خان مندوخیل نے ریمارکس دیئے کہ سیکشن 31D تو فوجیوں کو فرائض کی انجام دیہی سے روکنے پر اکسانے سے متعلق ہے جس پر خواجہ حارث نے کہا کہ فوجی عدالتوں کو آئین نے بھی تسلیم کیا ہے جس پر جسٹس جمال خان مندوخیل نے ریمارکس دیئے کہ نماز سے دور رہنے کا حکم ہے لیکن نشے کی حالت میں، فوجی عدالتوں میں کیس کس کا جائے گا یہ دیکھنا ہے۔

جسٹس مسرت ہلالی نے ریمارکس دیئے کہ آئین تو بہت سے ٹربیونلز کی بھی توثیق کرتا ہے، دیکھنا صرف یہ ہے کہ کونسے کیسز کہاں اور کیسے سنے جا سکتے ہیں۔

جسٹس جمال مندوخیل نے استفسار کیا کہ کیا سویلینز کا ملٹری ٹرائل کورٹ مارشل کہلاتا ہے؟ جس پر خواجہ حارث نے کہا کہ ملٹری کورٹس میں کورٹ مارشل ہی ہوتا ہے، جسٹس مسرت ہلالی نے استفسار کیا کہ اگر کوئی آرمی آفیسر آئین کو معطل کرتا ہے تو کیا آرمی ایکٹ میں آئین معطل کرنے کی سزا ہے؟

وزارت دفاع کے وکیل نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 6 میں آئین کو معطل کرنے کی سزا ہے، آئین کا آرٹیکل 6 ہر قانون پر فوقیت رکھتا ہے، ایکٹ میں حلف کی خلاف ورزی کی سزا ہے۔

جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیئے کہ عدلیہ مارشل لاء کی توثیق کرتی رہی، کیا غیر آئینی اقدام پر ججز بھی آرٹیکل 6 کے زمرے میں آتے ہیں؟ جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس میں کہا کہ پرویز مشرف کیس میں ججز کے نام لیے گئے تھے، سنگین غداری ٹرائل میں بعد ازاں ججز کے نام نکال دیئے گئے۔

جسٹس حسن اظہر رضوری نے استفسار کیا کہ آرمی ایکٹ کی کچھ دفعات میں اگست 2023 کو ترمیم کی گئی، موجودہ کیس میں واقعات مئی 2023 کو ہوئے، کیا بعد میں کی گئی ترامیم کو 9 مئی واقعات پر لاگو کیا جاسکتا ہے، 9 مئی کے ملزمان کا ٹرائل آرمی ایکٹ میں ترمیم کے تحت کیا گیا۔
خواجہ حارث نے جواب دیا کہ ملزم کونسل بھی مقرر کرتا ہے سماعتیں بھی ہوتی ہیں،جس پر جسٹس حسن اظہر نے اکہا کہ کیس میں فیصلہ سنانے اور فیصلہ محفوظ کرنے کے حوالے سے بتایا جا چکا ہے۔

جسٹس محمد علی مظہرنے ریمارکس دیئے کہ دو فیصلوں میں فیئر ٹرائل کا بھی ذکر موجود ہے، گواہوں کی کلاس کیا رکھی گئی ہے ہم یہ دیکھنا چاہتے ہیں، جوائنٹ ٹرائل نہیں ہونا چاہیے تھا یہی چیزیں آئیں گی، لکھا تو ہے لیکن عملی اصطلاح ہوئی ہے یا نہیں۔

جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ شروع دن سے یہ بات میرے ذہن میں پھنسی ہے عام آدمی آرمی ڈسپلن میں آتا ہے یا نہیں۔

سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کیخلاف اپیلوں پر سماعت کل تک ملتوی کردی، وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث کل بھی دلائل جاری رکھیں گے۔

.

ذریعہ: Juraat

کلیدی لفظ: جسٹس جمال مندوخیل نے مندوخیل نے ریمارکس نے ریمارکس دیئے کہ آرمی ایکٹ میں خواجہ حارث نے فوجی عدالتوں نے کہا کہ جرائم کا ایکٹ کی

پڑھیں:

پنجاب حکومت کابانی پی ٹی آئی کے 11مقدمات اے ٹی سی راولپنڈی منتقل کرنے کا فیصلہ

سٹی42: پنجاب حکومت  نےبانی پی ٹی آئی کے 11 مقدمات انسدادِ دہشت گردی عدالت راولپنڈی منتقل کر دیے گئے۔

محکمہ داخلہ پنجاب کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے خلاف تمام مقدمات اب اے ٹی سی راولپنڈی میں زیرِ سماعت ہوں گے۔ ان مقدمات کی سماعت اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک کے ذریعے کی جائے گی۔

فیصلہ انسدادِ دہشت گردی ایکٹ 1997 کے تحت کیا گیا ہے جبکہ ٹرائل کے دوران بانی پی ٹی آئی کی سکیورٹی کے لیے خصوصی انتظامات کی بھی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

فضائی آلودگی کا وبال، لاہور دنیا کے آلودہ شہروں میں پھر سرفہرست

ذرائع کے مطابق یہ مقدمات راولپنڈی کے مختلف تھانوں  آر اے بازار، سٹی، وارث خان، نیو ٹاؤن، صادق آباد اور ٹیکسلا  میں درج ہیں۔

پنجاب حکومت نے اے ٹی سی راولپنڈی کو بانی پی ٹی آئی کے تمام مقدمات کے ٹرائل کیلئے نامزد کیا ہے جبکہ اڈیالہ جیل، پولیس اور پراسیکیوشن حکام کو اس ضمن میں باضابطہ ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔
 
 

متعلقہ مضامین

  • برطانوی حکومت کا معزول شہزادہ اینڈریو سے آخری فوجی عہدہ واپس لینے کا اعلان
  • کراچی پر حملے کی خبر جھوٹی تھی، جعلی خبریں ہمیں بھی حقیقت لگنے لگیں، بھارتی آرمی چیف کا بیان
  • نئی گاج ڈیم کی تعمیر کا کیس،کمپنی کے نمائندے آئندہ سماعت پر طلب
  • افغانستان کے موجودہ نظام میں کالعدم ٹی ٹی پی کے لوگ موجود ہیں، وزیرِ دفاع
  • بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو لیکر اسلامی تعاون تنظیم کے ریمارکس کو مسترد کر دیا
  • پنجاب حکومت کابانی پی ٹی آئی کے 11مقدمات اے ٹی سی راولپنڈی منتقل کرنے کا فیصلہ
  • فلسطینی قیدی پر تشدد کی فوٹیج لیک کرنے پر اسرائیلی چیف ملٹری پراسیکیوٹر برطرف
  • 9 مئی کے مقدمات: عمران خان کے ٹرائل کا نیا شیڈول جاری
  • عمران خان کیخلاف 9 مئی کے 11 مقدمات کے ٹرائل کا نیا نوٹیفکیشن جاری
  • سنگجانی جلسہ؛ زین قریشی سے کہیں کوئی پھوک ماریں کہ عدالت وارنٹ ختم کر دے، جج کے ریمارکس