عامر خان نے بیٹے جنید کی نئی فلم کیلئے بڑی قربانی دے دی
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
بالی وڈ سپر اسٹار عامر خان نے اپنی طویل سگریٹ نوشی کی عادت کو خیرباد کہہ دیا اور یہ اعلان انہوں نے اپنے بیٹے جنید خان کی فلم 'لوویاپا' کے ٹریلر لانچ کے موقع پر کیا۔
عامر خان نے کہا، "میں نے سگریٹ نوشی چھوڑ دی ہے۔ یہ ایک ایسی عادت تھی جس سے میں لطف اندوز ہوتا تھا، لیکن یہ صحت کے لیے مضر ہے اور کسی کو بھی نہیں کرنی چاہیے۔" انہوں نے مداحوں کو بھی اس بری عادت سے باز رہنے کا مشورہ دیا۔
انہوں نے مزید کہا، "میرے بیٹے کی فلم آنے والی ہے، اور میں نے سوچا کہ یہ ایک بہترین موقع ہے اس عادت کو چھوڑنے کا۔ یہ میرے بیٹے کے لیے ایک قربانی ہے، اور میں نے خود سے وعدہ کیا کہ اب نہیں پیوں گا۔"
عامر خان نے اپنی پیشہ ورانہ زندگی کے بارے میں کہا کہ وہ اپنے باقی ماندہ دس سالوں کو مزید پیداواری بنانا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا، "میں 59 سال کا ہوں اور 70 سال کی عمر تک کام کرنا چاہتا ہوں۔ اس دوران میں نئے ٹیلنٹ کی حمایت اور مزید معیاری فلموں پر توجہ دینا چاہتا ہوں۔"
عامر خان کی پروڈیوس کردہ فلم 'لاپتہ لیڈیز'، جو آسکر کے لیے منتخب ہوئی ہے، خواتین کی آزادی اور خوابوں کی تکمیل پر روشنی ڈالتی ہے۔ اس فلم کی ہدایتکاری کرن راؤ نے کی ہے اور اس کا پس منظر دیہی زندگی پر مبنی ہے۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: انہوں نے
پڑھیں:
سابق خاتون ایم پی اے پر لاہور پولیس کا مبینہ تشدد، انکوائری کا حکم
سابق خاتون ایم پی اے پر مبینہ پولیس تشدد کے معاملے پر ڈی آئی جی آپریشنز لاہور نے نوٹس لے کر انکوائری کا حکم دے دیا۔
ڈی آئی جی آپریشنز نے انکوائری 48 گھنٹے میں مکمل کرنے کی ہدایت کی اور مبینہ واقعہ کے تمام شواہد بشمول ویڈیوز سے انکوائری کرنے کا حکم دیا۔
ترجمان لاہور پولیس نے کہا کہ مبینہ تشدد کی انکوائری شروع کردی گئی جب کہ دیگر تمام الزامات حقائق کے منافی ہیں، خاتون ایم پی اے کا بیٹا اسنوکر کلب میں جوا کھیلتے گرفتار ہوا، ارسلان دو روز قبل 90 اسنوکر کلب میں 12 دیگر ملزمان کے ساتھ رنگے ہاتھوں گرفتار ہوا۔
ترجمان پولیس نے کہا کہ مذکورہ اسنوکر کلب اور گرفتار دیگر ملزمان سابقہ جوئے میں ریکارڈ یافتہ ہیں، خاتون کا ایک بیٹا گزشہ ماہ موٹر سائیکل سے گر کر جاں بحق ہوا جس کا مقدمہ درج ہے، اسنوکر کلب سے دوسرے بیٹے کی گرفتاری کو پہلے بیٹے کے مقدمہ قتل پر دباؤ سے جوڑنا بے بنیاد ہے۔
ترجمان نے کہا کہ خاتون ایم پی اے نے بیٹے کو چھڑوانے کے لیے دباؤ ڈالنے کی کوشش کی،
سابق ایم پی اے اور اس کے شوہر نے بیٹے کو چھڑوانے کے لیے پولیس والوں سے شدید بدسلوکی کی۔
بیان میں کہا گیا کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت کے مطابق قانون سب کے لیے برابر ہے، بغیر تصدیق الزام تراشی پر مبنی یک طرفہ خبر چلانا افسوسناک ہے۔
سابق رکن اسمبلی سمیرا کومل کے بیٹے پر مزنگ پولیس کا مُبینہ تشدد، جوا کھیلنے کا مقدمہ درج کر لیا#ExpressNews #BreakingNews #SumeraKomal #Son #Police #Lahore #LatestNews #Pakistan pic.twitter.com/cGiHt3yObq
— Express News (@ExpressNewsPK) October 31, 2025