جاپان میں 6.9 شدت کا زلزلہ، سونامی کا انتباہ جاری
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
ٹوکیو:جاپان کے جنوب مشرقی علاقے میں 6.9 شدت کے زلزلے کے بعد حکام نے سونامی کا انتباہ جاری کردیا۔
بین الاقوامی خبر رساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق امریکی جیولوجیکل سروے (USGS) نے بتایا ہے کہ زلزلہ میازاکی پریفیکچر کے ساحل کے قریب آیا۔ زلزلہ مقامی وقت کے مطابق شام 7 بج کر 19 منٹ پر آیا، جس کی گہرائی زیر سمندر تھی۔
زلزلے کے بعد جاپان میٹرولوجیکل ایجنسی نے ممکنہ سونامی کے خدشے کے پیش نظر حفاظتی اقدامات کی ہدایت جاری کی ہے۔
واضح رہے کہ یہ واقعہ جاپان کے لیے غیرمعمولی نہیں ہے کیونکہ یہاں خاص طور پر یہ علاقہ زلزلوں کے حوالے سے حساس ہے۔ اس سے قبل نومبر 2024 میں جاپان کے وسطی شمالی علاقے میں6.
حکام نے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے اور سونامی کی ممکنہ لہروں سے بچنے کے لیے الرٹ رہنے کا کہا ہے۔ متاثرہ علاقوں میں امدادی ٹیمیں متحرک ہیں اور صورتحال پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
جاپان: بے روزگار شخص نے فوڈ ڈیلیوری ایپ سے 1000 سے زائد کھانے مفت حاصل کرلیے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
جاپانی میڈیا کے مطابق ناگویا کے 38 سالہ تاکویا ہیگاشیموتو نے فوڈ ڈیلیوری ایپ “ڈیماے کین” کی کینسل / ریفنڈ پالیسی میں موجود سسٹم خامی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دو سال میں ایک ہزار سے زیادہ آرڈرز بغیر ادائیگی وصول کیے۔
وہ contactless delivery کا آپشن منتخب کرتا اور آرڈر پہنچنے کے باوجود کمپنی کو دعویٰ کرتا کہ اسے کھانا نہیں ملا، جس پر کمپنی اسے رقم واپس کر دیتی۔
تفصیلات کے مطابق اس شخص نے ایک نہیں بلکہ 124 جعلی اکاؤنٹس بنائے، فیک نام اور ایڈریس استعمال کیے، پری پیڈ کارڈز سے رجسٹریشن کرتا اور کچھ دن بعد ممبرشپ کینسل کر دیتا تھا، اسی وجہ سے یہ فراڈ طویل عرصہ پکڑا نہیں جا سکا۔ اندازے کے مطابق اس نے تقریباً 24 ہزار ڈالرز یعنی 67 لاکھ روپے سے زائد کے آرڈرز بغیر ادائیگی حاصل کیے۔
جاپانی پولیس نے تاکویا ہیگاشیموتو کو گرفتار کرلیا ہے، اور تفتیش کے دوران اس نے اعتراف کیا کہ کئی سال سے بے روزگار ہے، پہلے صرف آزمایا تھا لیکن جب مفت کھانا ملنے لگا تو یہی سلسلہ جاری رکھا۔