صرف عمران ہاشمی کے ساتھ پیار کرنا چاہتی ہوں، حمائمہ ملک کی ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
ممبئی(شوبز ڈیسک)مقبول اداکارہ حمائمہ ملک کی پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس میں اداکارہ بولی وڈ اداکار عمران ہاشمی سے آن اسکرین رومانس کرنے کی بات کرتی دکھائی دیتی ہیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی مختصر ویڈیو ایک دہائی پرانی ہے، جب اداکارہ ماضی میں بولی وڈ فلموں میں کام کرنے کے لیے بھارت گئی تھیں۔
حمائمہ ملک 2014 میں بھارت گئی تھیں، جہاں انہوں نے عمران ہاشمی کے ساتھ ’راجا نٹور لال‘ فلم میں کام کیا تھا، اس پر انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا تھا۔
حمائمہ ملک نے بولی وڈ فلم میں قدرے بولڈ انداز اپنایا تھا اور اداکارہ کو اب تک عمران ہاشمی کے ساتھ کام کرنے پر آن لائن ٹرولنگ کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔
حال ہی میں حمائمہ ملک کی ایک دہائی قبل بھارت کے ’دی کپل شرما شو‘ ٹی وی پروگرام میں شرکت کرنے کی مختصر ویڈیو وائرل ہوگئی، جس پر سوشل میڈیا صارفین نے دلچسپ تبصرے بھی کیے۔
مختصر ویڈیو میں حمائمہ ملک ایک سوال کے جواب میں بتاتی ہیں کہ انہوں نے آن اسکرین رومانس سے متعلق بیان عمران ہاشمی سے ملنے سے قبل دیا تھا، اس لیے اب ان کے خیالات تبدیل ہو چکے ہیں۔
مختصر ویڈیو کلپ میں حمائمہ ملک بولڈ انداز میں عمران ہاشمی کی جانب بڑھ کر کہتی ہیں کہ اب وہ صرف عمران ہاشمی کے ساتھ رومانس کرنا چاہتی ہیں۔
پاکستانی اداکارہ کے بیان پر پروگرام کے پنڈال میں موجود افراد تالیاں بجاتے ہیں جب کہ حمائمہ ملک سمیت عمران ہاشمی اور کپل شرما بھی مسکرا دیتے ہیں۔
اداکارہ کی پرانی ویڈیو وائرل ہونے پر سوشل میڈیا صارفین نے ایک بار پھر حمائمہ ملک کو آڑے ہاتھوں لیا اور ان کے لیے سخت زبان کا استعمال بھی کیا۔
View this post on InstagramA post shared by FHM PAKISTAN (@fhmpakistan)
2025 مزیدپڑھیں:کی پہلی عام تعطیل کب ؟ نئے سال کی 17 تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری
ذریعہ
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: عمران ہاشمی کے ساتھ مختصر ویڈیو سوشل میڈیا حمائمہ ملک
پڑھیں:
کراچی، رینجرز اور ایس آئی یولیس کے ساتھ مقابلے میں 3 بھتہ خور ہلاک، ایک زخمی گرفتار
کراچی:ملیر 15 کے علاقے میں سندھ رینجرز اور اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) پولیس کے مشترکہ آپریشن کے دوران مبینہ مقابلے میں تین ملزمان ہلاک جبکہ ایک زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
چھیپا حکام کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں اور مبینہ بھتہ خوروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ تقریباً آدھے گھنٹے تک جاری رہا جس کے بعد تین ملزمان مارے گئے جبکہ ایک زخمی حالت میں گرفتار ہوا۔
فائرنگ ختم ہونے کے بعد ہلاک اور زخمی ملزمان کو ریسکیو کی ایمبولینسوں کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔
حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے ملزمان کی شناخت شاہ رخ، راحب اور علی حمزہ کے ناموں سے ہوئی ہے جبکہ زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت محمد وسیم کے نام سے کی گئی ہے۔
ابتدائی معلومات کے مطابق ہلاک اور گرفتار ملزمان بھتہ خوری سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملوث تھے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے واقعے کی مزید تفتیش کر رہے ہیں اور ملزمان کے ممکنہ ساتھیوں کی تلاش بھی جاری ہے۔