اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں انٹرنیٹ چل رہا ہے، شارک مچھلیوں کو صرف پاکستان کی کیبل نظر آتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج ایک مرتبہ پھرالقادر ٹرسٹ کیس کا فیصلہ ملتوی کر دیا گیا، القادرٹرسٹ طلبہ کوسیرت النبی کی تعلیم دینےکیلئےقائم کیا گیا ، بشریٰ بی بی کاالقادرٹرسٹ سےکوئی لینادینانہیں۔اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ یہ ایک بھونڈا کیس ہے جسے ہر سطح پر چیلنج کیا جائے گا، خواجہ آصف،فیصل واوڈاکل شام سےفیصلہ سناناشروع ہوگئے تھے،

احسن اقبال پر تنقید کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ملک میں ترقیاتی کام نہیں ہورہا اور احسن اقبال بیان بازیاں کررہے ہیں کام کچھ نہیں، 6 ماہ گزر جانے کے باوجود پی ایس ڈی پی کا 10فیصد بھی جاری نہ ہوسکا، پی آئی اے کی نجکاری دیکھ لیں، کھودا پہاڑ نکلاچوہا۔اپوزیشن لیڈر کا مزید کہنا تھا کہ احسن اقبال پروفیسر بن کر لیکچر دےرہےہیں ، ایف بی آر کے لئے 100 گاڑیاں خریدی جا رہی ہیں۔

انٹرنیٹ کی خرابی سے متعلق انھوں نے کہا کہ شارک مچھلیوں کوصرف پاکستان کی انٹرنیٹ کیبل نظرآتی ہے، دنیابھرمیں انٹرنیٹ چل رہاہےصرف پاکستان کی کیبل کھانی ہے،انٹرنیٹ پر قدغن لگی ہے سینشرشپ ہورہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کہتے ہیں ای گورننس ای بزنس کریں گے لیکن پاکستان سے 20لاکھ لوگ باہرچلے گئے ہیں۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: پاکستان کی

پڑھیں:

نارروال: وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال آر ایل این جی کنکشز کا افتتاح کررہے ہیں

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251103-01-28

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • آئینی ترامیم سے پہلے اس پر بات کرنا مناسب نہیں، احسن اقبال
  • ملک میں توانائی، آئی ٹی اور معدنیات سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع ہیں: احسن اقبال
  • دعا ہے کہ کراچی اپنی پرانی عظمت کو بحال کر سکے: احسن اقبال
  • ترقی کا سفر نہ روکا جاتا تو ہم دنیا کی ساتویں بڑی معیشت ہوتے: احسن اقبال
  • میری دعا ہے کہ کراچی اپنی پرانی عظمت کو بحال کر سکے: احسن اقبال
  • معیشت بہتر ہوتے ہی ٹیکس شرح‘ بجلی گیس کی قیمت کم کریں گے: احسن اقبال
  • نارروال: وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال آر ایل این جی کنکشز کا افتتاح کررہے ہیں
  • سی پیک فیز ٹو کا آغاز ہو چکا، چین نے کبھی کسی دوسرے ملک سے تعلق نہ رکھنے کی شرط نہیں لگائی، احسن اقبال
  • بجلی کی قیمت کم کرنے کے لیے کوشاں، ہمیں مل کر ٹیکس چوری کے خلاف لڑنا ہوگا، احسن اقبال
  • بانی پی ٹی آئی کے نامزد اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی کی تقرری مشکلات کا شکار