نیلم منیر کے شوہر پاکستانی نکلے: پہلی ملاقات کہاں ہوئی؟ دیور نے راز فاش کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
پاکستانی اداکارہ نیلم منیر کی دبئی میں شادی کی تصاویر سال نو کے آغاز پر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں، اور اب ان کے شوہر کے بارے میں حیران کن تفصیلات سامنے آئی ہیں۔
نیلم کے دیور ثمر رانجھا نے نجی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے بھائی محمد راشد کا تعلق میانوالی، پاکستان سے ہے اور وہ 2006 سے دبئی میں مقیم ہیں۔ وہاں ان کا ٹریول اینڈ ٹورازم کا بزنس اور 3 سے 4 ریسٹورنٹس ہیں۔
ثمر نے مزید بتایا، "بھائی اور نیلم کی پہلی ملاقات دبئی کے ایک ریسٹورنٹ میں ہوئی۔ پھر اسنیپ چیٹ پر بات چیت کا سلسلہ شروع ہوا اور دونوں میں محبت ہوگئی۔ دو ڈھائی سال کے تعلق کے بعد انہوں نے شادی کر لی۔"
شادی اور ولیمہ دبئی میں ہوا، جس میں صرف قریبی رشتہ دار شریک ہوئے۔ ثمر نے کہا، "نیلم نے مجھے سلامی میں گولڈ کی چین اور موبائل گفٹ کیا، جبکہ میں نے انہیں 8 سے 9 لاکھ روپے کا بریسلیٹ دیا۔ پاکستان واپسی پر میانوالی میں بھی ولیمہ منعقد ہوگا۔"
دیور نے مزید انکشاف کیا کہ نیلم منیر اخلاقاً بہت اچھی ہیں اور ان کی فیملی سے اچھے تعلقات ہیں۔
واضح رہے کہ یوٹیوبر یاسر شامی نے دعویٰ کیا تھا کہ نیلم منیر کے شوہر دبئی پولیس کے سی آئی ڈی ڈپارٹمنٹ میں کام کرتے ہیں، جہاں ان کی تنخواہ تجربے کے حساب سے 13 ہزار سے 22 ہزار درہم (تقریباً 10 سے 17 لاکھ پاکستانی روپے) تک ہو سکتی ہے۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: نیلم منیر
پڑھیں:
بھارتی میڈیا کے جھوٹے دعوے بے نقاب، پہلگام حملے کے متاثرین زندہ و سلامت نکلے
بھارتی میڈیا کے جھوٹے دعوے بے نقاب، پہلگام حملے کے متاثرین زندہ و سلامت نکلے.
رپورٹ کے مطابق پہلگام حملے کے حوالے سے بھارتی میڈیا کا جھوٹ ایک بار پھر بے نقاب ہوگیا، پہلگام حملے میں مبینہ طور پر ہلاک بھارتی نیول آفیسر سے منسوب تصاویر اور ویڈیوز جعلی نکلیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل بھارتی جوڑے کی ویڈیو میں زندہ ہونے کا انکشاف سامنے آگیا، زندہ بھارتی جوڑے کی پرانی تصاویر مبینہ طور پر ہلاک افراد کے ساتھ منسوب کی گئیں۔
ویڈیو میں لڑکی کو سنا جا سکتا ہے کہ ہم زندہ ہیں، معلوم نہیں کہ ہماری تصاویر کو بھارتی میڈیا پر کیوں چلایا جا رہا ہے۔
بھارتی جوڑا نے کہا کہ ہماری تصاویر کو نیول آفیسر اور اس کی اہلیہ کے طور پر دکھایا جا رہا ہے جو سمجھ سے بالاتر ہے، ان تصاویر کے میڈیا پر چلنے سے ہم اور ہمارے اہلخانہ بہت پریشان ہیں۔
بھارتی جوڑے نے کہا کہ بھارتی عوام تمام بھارتی نیوز چینلز اور اخبارات کو رپورٹ کریں کہ ہماری جعلی تصاویر نہ چلائیں۔
سیکیورٹی ماہرین نے کہا کہ جس طرح یہ جوڑا زندہ نکلا ہے، اسی طرح بہت سے دوسرے لوگ بھی بعد میں زندہ ہو سکتے ہیں، یہ سب بھارتی ایجنسی را کا ڈرامہ تھا جو آہستہ آہستہ بے نقاب ہو رہا ہے۔