کوہاٹ، گھر میں سلنڈر دھماکے سے خاتون اور 4 بچے شدید زخمی
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ سلنڈر دھماکے میں تمام زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال کوہاٹ کے ڈی اے منتقل کردیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کوہاٹ میں گھر میں سلنڈر دھماکہ کے باعث خاتون اور 4 بچے شدید زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق کوہاٹ کے علاقے گھڑی رسالدار میں گھر کے اندر سلنڈر دھماکا ہوا، جس میں ایک خاتون اور 4 بچے شدید زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ سلنڈر دھماکے میں تمام زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال کوہاٹ کے ڈی اے منتقل کردیا گیا ہے۔ تمام زخمیوں کو ریسکیو 1122 ایمبولینسز کے ذریعے پشاور ریفر کر دیا گیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
کوہاٹ: ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، بچے سمیت 3 افراد قتل
ڈیرہ اسماعیل خان+ کوہاٹ (نامہ نگاران) کوہاٹ شہر کے علاقہ چشمہ جات کے قریب فائرنگ سے ایک راہگیر بچے سمیت دو افراد کو قتل کر دیا گیا۔ قتل ہونے والا شخص کرم پولیس کا اہلکار ہے۔ تفصیلات کے مطابق کوہاٹ شہر کے علاقہ چشمہ جات کے قریب نامعلوم ملزموں کی جانب سے فائرنگ میں کرم پولیس کا اہلکار رحیم سکنہ جنگل خیل کوہاٹ اور ایک راہگیر بچہ نقیب اللہ سکنہ میاں گڑھی جو نہانے کے لئے چشمہ جات آیا ہوا تھا۔ لگ کر جان بحق ہوگئے۔ جبکہ ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل پنیالہ کے گائوں کٹہ خیل میں نامعلوم ملزموں نے فائرنگ کرکے ایک نوجوان کو قتل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل پنیالہ کی گائوں کٹہ خیل میں نامعلوم ملزموں نے مسجد کے اندر نماز ادا کرنیوالے نوجوان وحید اللہ ولد عبدالرشید سکنہ محلہ بیگ خیل کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔