میرے شوکاز پر سینیٹ و قومی اسمبلی ممبران پر مشتمل کمیٹی بنادیں، شیر افضل مروت
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں شیر افضل مروت کا معاملہ بھی اٹھایا گیا، شیر افضل مروت نے کہا کہ میرے شوکاز پر سینیٹ اور قومی اسمبلی ممبران پر مشتمل کمیٹی بنا دیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شیر افضل مروت نے کہا پہلے بھی ایک کمیٹی بنائی جس میں یکطرفہ سوچ کے حامل افراد کوشامل کیا گیا، شیر افضل مروت نے مطالبہ کیا کہ سینیٹ اور قومی اسمبلی کے دو دو ممبران کو کمیٹی میں شامل کیا جائے۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت کو پارٹی نے شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔
شیر افضل مروت نے کہا کہ کمیٹی کے سامنے شوکاز کے معاملے پر جواب دوں گا اور مطمئن کروں گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پارلیمانی پارٹی نے ارکان کو میڈیا پر کھل کر اختلافی بیانات دینے سے گریز کرنے کا مطالبہ کیا۔
خیال رہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما شیر افضل مروت کو پارٹی نے شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔
شیر افضل مروت کو پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر شوکاز نوٹس جاری کیا گیا ہے۔
شوکاز نوٹس کے متن کے مطابق شیر افضل مروت کو بطور ممبر اسمبلی و کور کمیٹی مذاکرتی عمل کا مکمل ادراک ہے، بطور ممبر ان کو کسی مذاکراتی ٹیم ممبر کے خلاف بیان نہیں دینا چاہیے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: شیر افضل مروت نے شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس
پڑھیں:
جو کردار آج کی پیپلز پارٹی نے پنجاب کے سیلاب میں ادا کیا ہے وہ پنجاب یاد رکھے گا: عظمیٰ بخاری
---فائل فوٹووزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ جو کردار آج کی پیپلز پارٹی نے پنجاب کے سیلاب میں ادا کیا ہے وہ پنجاب یاد رکھے گا۔
عظمیٰ بخاری نے سندھ کے سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کے بیان پر ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ نے کبھی صوبائیت کارڈ، نہروں کے کارڈ اور ڈیم کارڈ نہیں کھیلا، ن لیگ قومی جماعت ہے، قومی سوچ اور قومی ترقی کو ترجیح دیتی ہے۔
عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ جس ٹیم کو آپ غیرتجربہ کار کہہ رہے ہیں اس نے پنجاب میں 80 منصوبوں کے ساتھ انقلاب برپا کر دیا ہے، آپ نے 17 سال میں جو سندھ کا حشر کیا اس کا رونا وہ وقتاً فوقتاً روتے رہتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ سندھ کے پچھلے سیلاب میں بیرونی امداد ملنے کے باوجود آج بھی تباہی ہی تباہی ہے۔