بھارتی میڈیا کے دانت کھٹے: سندھ فارنسک لیب کو عالمی سطح پر تسلیم کرلیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
کراچی: بھارتی میڈیا کے دانت کھٹے کرنے والی سندھ فارنسک ڈی این اے لیبارٹری کو عالمی سطح پر تسلیم کرلیا گیا۔
سندھ ڈی این اے لیبارٹری ملک کی پہلی فارنسک لیب کے طور پر سامنے آئی ہے جسے آئی ایس او سرٹیفیکیشن حاصل ہوئی ہے، یہ لیب سن 2018 میں حکومت سندھ اور آئی سی سی بی ایس کے اشتراک سے جامعہ کراچی میں قائم کی گئی تھی جو اب تک مختلف حادثات و واقعات اور جرائم کے کیسز کے ساڑھے 8 ہزار ڈی این اے کیسز نمٹاچکی ہے۔
اس لیب کو اب پاکستان سائنٹیفک ایکریڈیشن کونسل کی جانب سے ایکریڈیٹ کرلیا گیا ہے اور پاکستان سائینٹیفک ایکریڈیشن کونسل یہ ایکریڈیشن بین الاقوامی ادارے آئی ایس او 17025 کے تحت دیتا ہے جو تھرڈ پارٹی آڈٹ کہلاتا ہے۔
ڈی این اے لیبارٹری کے انچارج ڈاکٹر اشتیاق احمد کے مطابق "پاکستان سائنٹیفک ایکریڈیشن کونسل کی جانب سے آئی ایس او 17025 کی سرٹیفیکیشن دی گئی ہے بلکہ کارکردگی کے سالانہ آڈٹ کے بعد اس کی تجدید بھی کردی گئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ لیب کے قیام میں چیف پولیس سرجن سمیہ سید اور شناخت پروجیکٹ کے ڈائریکٹرعامر حسن کی خدمات و تعاون بھی شامل ہے۔
یاد رہے کہ اس فارنسک لیب کا یہ اعزاز ہے کہ دیا بھیل قتل کیس میں اس لیب کی جانب سے کی گئی تحقیقات نے بھارتی میڈیا کے اس پروپیگنڈے کو زائل کردیا تھا جس میں پاکستان میں ہندو اقلیت کو غیر محفوظ قرار دیا جارہا تھا۔
.ذریعہ: Juraat
پڑھیں:
عالمی برادری کشمیرمیں بھارتی مظالم کا نوٹس لے، پرویز احمد شاہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) کل جماعتی حریت کانفرنس جموں کشمیر کے جنرل سیکرٹری پرویز احمد شاہ نے کہا ہے کہ عالمی برادری جموں کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر حل کیا جائے۔ شہید کشمیری رہنماء برہان وانی کی یاد اور افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کے لیے 8 جولائی کو آرٹس کونسل سے کراچی پریس کلب تک بنیان مرصوص ریلی نکالی جائے گی۔ جس میں تمام قومی اور دیگر جماعتیں شریک ہوں گی۔ اس ریلی کا واضح پیغام ہے کہ کشمیر ہمارا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس میں کیا۔ اس موقع پر کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما سید نسیم یوسف، ایم کیوایم کے رکن سندھ اسمبلی نجم مرزا، مسلم لیگ فنکشنل کے رہنماء ڈاکٹر نسیم فیروز، پی ٹی آئی سندھ کے نائب صدر و اقلیتی رہنماء ڈاکٹر جے پال، مرکزی مسلم لیگ کے رہنماء، احمد ندیم، شیخ عبدالماجد موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ اس پریس کانفرنس کا مقصد بھارتی فلیگ آپریشنز کو بے نقاب کرنا ہے۔ بھارت اپنے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں جھوٹے فلیگ آپریشنز کو طویل عرصے سے نفسیاتی جنگ کے گھناؤنے آلات کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔ ان جھوٹے فلیگ آپریشنز کو بھارتی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے تحریک آزادی کو ختم کرنے اور بین الاقوامی سطح پر پاکستان کو بدنام کرنے کیلیے تیار کیا اور انجام دیاہے۔ ان سازشوں میں مودی حکومت ملوث ہے۔ انہوں نے کہا کہ 8 جولائی 2016 کو تحریک آزادی کے نوجوان، بہادر اور بصیرت رکھنے والے رہنما برہان مظفر وانی کو بھارتی قابض افواج نے شہید کردیا تھا، پلوامہ کی پہاڑیوں سے لے کر سری نگر کی گلیوں تک برہان وانی دفاع، وقار اور اٹوٹ جذبے کی علامت بن گیا ہے، ان کی عظیم قربانی کے اعزاز میں اور کشمیری عوام کی مسلسل لچک کے اعتراف میں کل جماعتی حریت کانفرنس جموں و کشمیر 8 جولائی شام 4 بجے کراچی آرٹس کونسل سے کراچی پریس کلب تک بنیان مرصوص ریلی نکالے گی۔ یہ ریلی شہید برہان وانی کی وراثت کی یاد دلائے گی اور پاکستان کی مسلح افواج کے ساتھ اظہار یکجہتی کرے گی، جنہوں نے بھارت کے تسلط کا بھرم توڑ دیا اور نہ صرف کشمیر بلکہ دنیا بھر کی مظلوم اقوام میں مزاحمت کا جذبہ بیدار کیاہے۔ پریس کانفرنس میں شریک تمام جماعتوں کے رہنمائوں نے اس ریلی کی حمایت کا اعلان کیا۔