وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا، جس میں اہم قومی معاملات زیر غور آئیں گے۔ علاوہ ازیں اہم اجلاس میں 8نکاتی ایجنڈے پر بحث کی جائے گی۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم نے آج صبح 11 بجے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کیا ہے جس میں قومی اہمیت کے متعدد معاملات پر غور کیا جائے گا۔ اجلاس کے اہم ایجنڈے میں رائٹ سائزنگ کمیٹی کی سفارشات کے حوالے سے وفاقی اداروں میں تنظیم نو سے متعلق کمیٹی کی تجاویز کابینہ کے سامنے پیش کی جائیں گی۔
اسی طرح ایوی ایشن ڈویژن کی منتقلی سے متعلق ایوی ایشن ڈویژن کو وزارت دفاع کے ماتحت کرنے کی سمری پر غور اور منظوری متوقع ہے۔
علاوہ ازیں نارکوٹکس ڈویژن کے انضمام کے حوالے سے نارکوٹکس ڈویژن کو وزارت داخلہ میں ضم کرنے کی منظوری دی جائے گی۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ای سی سی کے فیصلوں کی توثیق کرتے ہوئے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے حالیہ فیصلوں کی منظوری بھی دی جائے گی۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: وفاقی کابینہ
پڑھیں:
ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کی تیسری قسط؛ آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس آئندہ ماہ ہوگا
اسلام آباد:پاکستان کیلیے ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کی تیسری قسط کی منظوری کے معاملے پر آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس دسمبرمیں ہوگا۔
ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کےدسمبر میں ہونے والے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں پاکستان کے لیے ای ایف ایف پروگرام کےتحت ایک ارب ڈالرکی تیسری قسط کی منظوری دی جائےگی۔
اجلاس میں کلائمیٹ فنانسنگ کی مدمیں 20 کروڑ ڈالر بھی منظور کیے جائیں گے۔ یہ اضافی فنڈز کلائمیٹ ریزیلینس فنانسنگ کے تحت حاصل ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان اورآئی ایم ایف کےدرمیان اسٹاف لیول معاہدہ 15 اکتوبرکوطےپایا تھا، جس کے بعد امید ہے کہ جاری قرض پروگرام کےتحت اگلی قسط کی منظوری دے دی جائے گی۔