Islam Times:
2025-07-26@15:04:12 GMT

پشاور میں دو بھائیوں کی ایک دوسرے پر فائرنگ، دونوں جاں بحق

اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT

پشاور میں دو بھائیوں کی ایک دوسرے پر فائرنگ، دونوں جاں بحق

پولیس کا کہنا ہے کہ لواحقین نے بتایا ہے کہ مظہر نشے کا عادی تھا، جو اکثر اوقات گھر والوں کے ساتھ لڑائی جھگڑے کرتا تھا اور گذشتہ روز بھی جھگڑا ہوا، جسکے بعد نوبت فائرنگ تک پہنچ گئی۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور میں دو بھائیوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں دونوں بھائی جاں بحق ہوگئے۔ تھانہ رحمان بابا پولیس کے مطابق ملزمان میں سے ایک بھائی مظہر نشے کا عادی تھا اور اکثر گھر والوں سے جھگڑتا تھا۔ پشاور کے علاقے موسم خان گڑھی میں لڑائی جھگڑے کے بعد دو بھائیوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ کر دی، جس سے دونوں جاں بحق ہوگئے۔ پولیس نے دونوں لاشیں پوسٹمارٹم کیلئے اسپتال منتقل کر دی ہیں جبکہ مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لواحقین نے بتایا ہے کہ مظہر نشے کا عادی تھا، جو اکثر اوقات گھر والوں کے ساتھ لڑائی جھگڑے کرتا تھا اور گذشتہ روز بھی جھگڑا ہوا، جس کے بعد نوبت فائرنگ تک پہنچ گئی۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے خالی خول سمیت دیگر اہم شواہد جمع کرکے تفتیش کا دائرہ وسیع کر دیا ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

بنوں میں دہشت گردوں کا سیکیورٹی فورسز پر کواڈ کاپٹر سے حملہ

بنوں(نیوز ڈیسک) خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز پر کواڈ کاپٹر سے حملہ کیا ہے۔

بنوں کے علاقے نالہ ٹوچی پل کے قریب سیکورٹی فورسز پر دہشت گردوں نے کواڈ کاپٹر سے حملہ کیا جبکہ تھانہ ہوید کی حدود میں بارودی مواد سے رابطہ پل کو اڑادیا۔

پولیس کے مطابق جانی خیل بنوں رابطہ پل پر دہشت گردوں نے بارودی مواد نصب کیا تھا،جو زوردار دھماکے سے پھٹ گیا، دھماکے سے رابطہ پل کو شدید نقصان پہنچا۔

پولیس حکام نے جوابی کارروائی میں دو دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعوٰی کیا ہے۔

ایف سی کی گاڑی پر فائرنگ

دوسری جانب بنوں میں ایف سی کی گاڑی پر دہشتگردوں کی فائرنگ سے ڈرائیور شہید جبکہ ایف سی اہلکار زخمی ہوگیا، دہشتگردوں کی تلاش اور سرچ آپریشن جاری ہے۔

پولیس اسٹیشن بسیہ خیل پر حملہ ناکام

پولیس اسٹیشن بسیہ خیل پر رات گئے دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنادیا گیا، حملہ مختلف سمتوں سے کیا گیا جس میں بھاری ہتھیار استعمال کئے گئے، پولیس کی بھرپور اور مؤثر جوابی کارروائی پر حملہ آور پسپا ہوگئے۔

ڈی پی او بنوں سلیم عباس کلاچی کا کہنا ہے کہ پولیس اوردہشتگردوں کے مابین ایک گھنٹہ تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا، دہشتگرد رات کی تاریکی میں فرار ہوگئے، پولیس نے تلاش شروع کردی۔ حملہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

نجی بینک کے ملازمین گاڑی سمیت اغواء

نامعلوم افراد نے شمالی وزیرستان کے ضلع میرعلی کے علاقے ہرمز سے نجی بینک کے منیجر، سٹاف ممبر اور کوچ کے ڈرائیور کو گاڑی سمیت اغواء کرلیا۔ مغویان ڈیوٹی کے بعد میران شاہ سے بنوں جا رہے تھے۔ واقعے کے بعد میران شاہ کے تمام بینک احتجاجاً بند کردیے گئے۔

Post Views: 17

متعلقہ مضامین

  • بلوچستان میں فائرنگ کا ایک اور واقعہ؛ ایم-8 شاہراہ پر 3 افراد قتل
  • جوہر ٹاؤن: پراسرار فائرنگ سے نوجوان جاں بحق
  • ہنگو ؛ پولیس اور دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ
  • بنوں میں دہشت گردوں کا سیکیورٹی فورسز پر کواڈ کاپٹر سے حملہ
  • کاہنہ :لڑائی کے دوران چھریوں کے وار، 2 بھائیوں سمیت 3 افراد زخمی
  • کراچی، کورنگی میں پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک، 1 زخمی
  • راولپنڈی، باپ بیٹے کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا
  • راولپنڈی میں دہرے قتل کی لرزہ خیز واردات، باپ بیٹے کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا
  • رجب بٹ کے گھر فائرنگ کا معاملہ، پولیس کارروائیوں کے بعد ٹک ٹاکرز میں صلح
  • پشاور؛ گاڑی نے خاتون کو کچل دیا، ملزم گرفتار