ختم بخاری شریف ،دستار فضیلت و تکمیل حفظ القرآن 20 جنوری کو ہوگی
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)مدرسہ عربیہ ریاض العلوم حیدرآباد کی جانب سے سالانہ تقریب ختم بخاری شریف ،دستار فضیلت و تکمیل حفظ القرآن 20 جنوری کو ہوگی۔ تیاریاں جاری۔ تقریب میں جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر سراج الحق ،سابق مرکزی نائب امیر ڈاکٹر معراج الہدای صدیقی ،جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ ،صوبائی نائب امیر حافظ نصراللہ عزیز ،جماعت اسلامی حیدرآباد کے امیر حافظ طاہر مجید، جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان کے منتظم
اعلی محمد افضل ،سندھ کے منتظم حافظ حذیفہ احمد خان و دیگر رہنما خطاب کریں گے ،جبکہ شیخ الحدیث مولانا عبدالصمد ختم بخاری شریف کی آخری حدیث کا درس دیں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مہتمم مدرسہ عربیہ ریاض العلوم حیدرآباد مولانا لیاقت علی بروہی نے کہا ہے کہ تقریب ختم بخاری شریف کی تیاریاں جاری ہیں، حیدرآباد ڈویژن سمیت تھرپارکر میں سابق طلبہ اپنی دینی خدمات سرانجام دے رہے ہیں ،اس کے علاوہ کراچی سمیت سندھ بھر میں جامعہ ہذا سے فارغ التحصیل بچے اپنی تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ مساجد و مدارس میں اپنی خدمات کو جاری رکھا ہوا ہے، ان شاءاللہ گذشتہ سال کی طرح امسال بھی سابقین ریاض العلوم حیدرآباد بڑی تعداد اس تقریب میں شرکت کرے گی۔
ختم بخاری شریف
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ختم بخاری شریف
پڑھیں:
عظمی بخاری نے 9 مئی کے واقعات کی سی سی ٹی وی فوٹیج جاری کر دی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2025ء)وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے 9 مئی کے واقعات کی سی سی ٹی وی فوٹیج جاری کر تے ہوئے کہا ہے کہ 9 مئی کرنے اور کرانے والے پاکستان کے اصل دشمن ہیں۔(جاری ہے)
عظمی بخاری نے کہا کہ نو مئی کی ناکام بغاوت کے مقدمات کے فیصلے دو سال بعد آنا شروع ہوئے ہیں، نو مئی کی ناکام بغاوت جنہوں نے کی اور کرائی اس کی تمام فوٹیجز منظر عام پر آچکی ہیں، نو مئی کی پلاننگ کس نے کی،کہاں کی اور اس میں کون کون شامل تھا یہ بھی تفصیلات سامنے آچکی ہیں۔
عظمی بخاری نے کہا کہ شہدا ء کے مجسمے جلانے والے کسی بھی رحم کے مستحق نہیں ہیں، فوجی تنصیبات پر حملے مکمل منصوبہ بندی کے ساتھ کیے گئے، اس میں اب کسی کو کوئی شک و شبہ یا ابہام نہیں رہ گیا۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کی ڈائریکشن پر تمام ٹرائل کورٹ چار ماہ میں نو مئی کے مقدمات کے فیصلے سنانے کی پابند ہیں، نو مئی کا ماسٹر مائنڈ اور اس کا کوچ احتساب سے بچ نہیں سکتے۔