حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے صدر محمد سلیم میمن نے میئر حیدرآباد کاشف شورو کی جانب سے تجاوزات کے خاتمے کے لیے جاری مہم کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام شہر کی ترقی اور عوام کی سہولت کے لیے ایک مثبت پیش رَفت ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری نے ہر اہم اجلاس خواہ وہ وزیراعلیٰ سندھ کے ساتھ ہو، وزراءکے ساتھ ہو یا کمشنر حیدرآباد کے ساتھ تجاوزات کے مسئلے کو اُجاگر کیا اور اُس کے مستقل حل پر زور دیتے ہوئے چیمبر کی جانب سے مضبوط اور جامع سفارشات کے ساتھ ایک مکمل ورکنگ پلان بھی پیش کیا ہے۔ صدر چیمبر سلیم میمن نے اِس بات پر زور دیا کہ موجودہ مہم میں زیادہ تر کارروائیاں صرف نرم
تجاوزات کے خلاف کی جا رہی ہیں جبکہ سخت تجاوزات اَب بھی شہر کے لیے ایک سنگین مسئلہ بنی ہوئی ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ حیدرآباد ٹاور مارکیٹ اِس کی ایک نمایاں مثال ہے جہاں سڑکوں کی اصل چوڑائی 40 سے 50 فٹ تھی، لیکن پتھارے، ٹھیلے اور دُکانوں کے سامنے مزید دُکانیں قائم ہونے کی وجہ سے یہ سڑکیں سکڑ کر 8 سے 10 فٹ رہ گئی ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ شہر کے تاجروں کی جانب سے اِس مہم میں پائی جانے والی جانبداری پر بھی سوال اُٹھایا اور کہا کہ یہ مہم منتخب تجاوزات کے تاثر کو جنم دے رہی ہے، یہ رویہ اینٹی انکروچمنٹ مہم کی شفافیت اور مقصدیت پر سوالیہ نشان کے ساتھ عوام کے اندر مایوسی اور عدم اعتماد پیدا کر رہا ہے۔ اُنہوں نے اینٹی انکروچمنٹ ٹیم کے طرز عمل پر بھی تشویش کا اِظہار کیا اور کہا کہ حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کو مختلف علاقوں سے شکایات موصول ہوئی ہیں کہ انسداد تجاوزات ٹیم دُکانداروں کا سامان ضبط کر کے پیسوںکے عوض واپس کرتی ہے ،یہ اختیارات کا ناجائز استعمال ہے۔ صدر چیمبر سلیم میمن نے کہا کہ تجاوزات کے خاتمے کی مہم کو منصفانہ اور شفاف ہونا چاہیے اور اُسے صرف عوام کو تنگ کرنے کے لیے استعمال نہیں کیا جانا چاہیے۔ صدر چیمبر سلیم میمن نے کہا ہے کہ موجودہ بلدیاتی نظام کے نفاذ کو تقریباً دو سال ہو چکے ہیں، لیکن تاحال پی ایم سی اورٹی ایم سی کے دائرہ کار کا تعین نہیں کیا جاسکا۔ ہائی کورٹ کے واضح احکامات کے باوجود گورنمنٹ بورڈ بھی اِس معاملے میں کوئی حتمی فیصلہ نہیں کر سکا، جس کی وجہ سے بلدیاتی اداروں کے درمیان اختیارات کی جنگ جاری ہے۔ ہر ٹا¶ن چیئرمین دوسرے ٹا¶ن چیئرمین اور ایچ ایم سی پر الزامات عائد کرتا نظر آتا ہے، جبکہ ایچ ایم سی ٹا¶ن چیئرمینز کی شکایت کرتی رہتی ہے۔ یہ صورتحال اُس وقت مزید افسوسناک ہو جاتی ہے جب معلوم ہوتا ہے کہ سوائے ایک ٹا¶ن کے، باقی تمام ٹا¶نز ایک ہی سیاسی جماعت کے زیر انتظام ہیں اور اُنہی کا میئر بھی ہے۔ صدر چیمبر نے میئر حیدرآباد کاشف شورو سے اپیل کی ہے کہ وہ تمام ٹا¶ن چیئرمینز، ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن، متعلقہ وزرا، َفسران، ڈائریکٹر انکروچمنٹ اور علاقائی یونینز کے ساتھ ایک م¶ثر نظام (میکانزم) ترتیب دیں تاکہ اِس مسئلے کو فوری طور پر حل کیا جاسکے۔ اُنہوں نے کہا کہ بلدیہ کا نچلا عملہ، جس کی نااہلی، بدعنوانی اور رشوت ستانی اِس مسئلے کی اَصل جڑ ہے اُن کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ صدر چیمبر نے تمام دُکانداروں سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنا سامان اپنی ملکیت تک محدود رکھیں اور اُسے سڑکوں پر نہ رکھیں۔ دُکانوں کے سامنے غیر قانونی پارکنگ نہ کریں اور سامان کی لوڈنگ اور اَن لوڈنگ بازار کھلنے سے پہلے یا بند ہونے کے بعد کریں تاکہ ٹریفک اور شہریوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
سلیم میمن

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ا نہوں نے کہا کہ سلیم میمن نے تجاوزات کے صدر چیمبر کے ساتھ ایم سی کے لیے

پڑھیں:

بھارت خطے کو جنگ کی طرف دھکیل رہا، شرجیل میمن

کراچی (سٹاف رپورٹر) سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کی معطلی سے بھارت خطے کو جنگ کی طرف دھکیل رہا ہے۔ وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کے اقدام کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے اس فیصلے کو کھلی جارحیت اور جنوبی ایشیا میں امن کے لیے سنگین خطرہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی اقدام اشتعال انگیز، غیر ذمہ دارانہ اور بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔ یہ عمل نہ صرف امن کی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کی دانستہ کوشش ہے، بلکہ بھارت کی خطرناک سوچ کی عکاسی کرتا ہے۔ شرجیل میمن نے کہا کہ بھارت نے ہمیشہ عالمی توجہ ہٹانے کے لیے فالس فلیگ آپریشنز کا سہارا لیا ہے۔انہوں نے یاد دلایا کہ صدر کلنٹن کے دورہ بھارت کے دوران بھی ایک فالس فلیگ آپریشن میں بے گناہ سکھوں کا خون بہایا گیا تھا۔ سینئر صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ آج پہلگام میں ایک بار پھر وہی پرانی چال دہرائی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشتگردی کے خلاف عالمی مہم کا ایک مثر اور متحرک حصہ رہا ہے۔ہم نے ہزاروں شہریوں اور سکیورٹی اہلکاروں کی جانوں کا نذرانہ دے کر دنیا کو امن کا پیغام دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اے پی ایس کے سانحے سے لے کر محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی قربانی تک، ہماری جدوجہد کی فہرست طویل اور عظیم ہے۔ شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ سندھ طاس معاہدے کی معطلی محض آبی تنازع نہیں، بلکہ یہ بھارت کی جنگی ذہنیت کا کھلا ثبوت ہے۔ پاکستان بھارتی اشتعال انگیزی کو ہرگز برداشت نہیں کرے گا۔ انہوں نے عالمی طاقتوں، اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ اس سنگین خلاف ورزی کا فوری نوٹس لیں۔

متعلقہ مضامین

  • بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل، موسمیات نے بڑی خبر سنادی
  • بچوں کے علاج کیلئے بھارت جانیوالی حیدرآباد کی فیملی مشکلات کا شکار
  • مودی سرکار کی پالیسیاں مقبوضہ وادی میں اقتصادی بحران کا سبب بن گئیں
  • بھارت خطے کو جنگ کی طرف دھکیل رہا، شرجیل میمن
  • جھوٹی شکایات والے ہوشیار؛ 20 لاکھ جرمانہ اور 5 سال تک قید کی سزا دی جاسکتی؛چیئرمین نیب
  • پہلگام کا واقعہ بھارت کا اپنا ڈرامہ ہے: گورنر پنجاب سردارسلیم
  • تحریک تحفظ آئین پاکستان کا کراچی میں اے پی سی، حیدرآباد میں جلسے کا اعلان
  • گردشی قرض کا خاتمہ، بینکوں سے 1275 ارب روپے قرض کیلئے بات چیت جاری ہے، اسٹیٹ بینک
  • سولر پینل درآمد کی آڑ میں منی لانڈرنگ، کمیٹی نے مزید وقت مانگ لیا
  • گورنر پنجاب ضرور ہوں مگر پہلے پیپلز پارٹی کا جیالا ہوں، سردار سلیم حیدر