سال2024ء کے دوران عوامی شکایات اور ان کی داد رسی میں ریکارڈ اضا فہ ہوا ،وفاقی محتسب
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
سال2024ء کے دوران عوامی شکایات اور ان کی داد رسی میں ریکارڈ اضا فہ ہوا ،وفاقی محتسب WhatsAppFacebookTwitter 0 14 January, 2025 سب نیوز
اسلام آ باد:وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نے کہا ہے کہ ان کے ادارے میں سال 2024 ء کے دوران عوامی شکا یات اور ان کی داد رسی میں ریکا رڈ اضا فہ ہوا ہے، جس کی وجہ یہ ہے کہ وفاقی محتسب ادارے کی پہنچ اور رسا ئی میں مسلسل اضا فہ ہو رہا ہے، اب مظفر آباد آزاد کشمیر اور گلگت میں دو نئے دفا تر قا ئم ہو نے کے بعد ملک بھر کے 24 شہروں میں یہ ادارہ عوام النا س کو سہو لیا ت فرا ہم کر رہا ہے، جب کہ اس سال بھی دور دراز علا قوں میں مز ید نئے دفا تر کھو لے جا ئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میڈ یا ہما را اہم اسٹیک ہولڈر ہے، میڈیا محتسب کے با رے میں عوامی آ گا ہی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
انہوں نے بتا یا کہ سال2024ء کے دوران دولاکھ23ہزار171 شکایات کے فیصلے کئے گئے جو گزشتہ سال سے16 فیصد زیا دہ ہیں جب کہ اس سال دو لا کھ26 ہزار371 شکا یات موصول ہو ئیں۔ 92.
یہ با تیں وفاقی محتسب اعجاز احمد قر یشی نے نئے سال کے آ غا ز پر گز شتہ روز اخبار نو یسوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران بتائیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے ادارے کے انو سٹی گیشن افسران اور وفاقی سر کا ری اداروں کے سربراہان کو ہدایت کر رکھی ہے کہ وہ وفاقی محتسب کے فیصلوں پر عملد رآمد کو کم سے کم وقت میں یقینی بنا نے کے لئے اقدامات اٹھا ئیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی محتسب سیکر ٹیر یٹ غر یبوں کی عدالت ہے جس کا مقصد نا دار اور پسما ندہ طبقے کی داد رسی کر نا ہے، سرکا ری افسران کو غر یب لوگوں کی شکایات کے ازالے کے لئے اپنی تمام ترکوششیں بر وئے کار لا نا چاہئیں۔ وفاقی محتسب نے میڈ یا سے گفتگو کر تے ہوئے بتا یا کہ ہمارے افسران کی انتھک محنت، کھلی کچہریوں، معا ئنہ ٹیموں کے مختلف سر کا ری اداروں کے دوروں اور تنازعات کے غیررسمی حل جیسے پروگراموں کے با عث ہر سال شکا یات میں اضا فہ ہو رہا ہے۔
انہوں نے عوام الناس میں آگا ہی پیدا کر نے میں میڈ یا کے کردار کو سراہتے ہو ئے میڈ یا پر زور دیا کہ وہ محتسب کے پیغام کو عام کرنے میں اپنا بھر پور تعاون جا ری رکھیں تاکہ پاکستان کے غریب عوام کو زیادہ سے زیا دہ آگاہی ہو اور وہ اس ادارے کے ذریعے جلد اور مفت ریلیف حاصل کرسکیں۔ انہوں نے کہا کہ محتسب کے بین الا قوا می اداروں میں وفاقی محتسب کا نمایاں کر دار ہے۔ گزشتہ بر س انہوں نے استنبول(ترکی) میں اے او اے کے بو رڈ آف ڈائر یکٹرز کے 25 ویں اجلا س کی صدا رت کی اور ہا نگ کا نگ میں محتسبین کی بین الا قوا می کانفرنس میں کلید ی خطاب کیا۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ وفاقی محتسب کی داد رسی محتسب کے کے دوران رہا ہے اور ان
پڑھیں:
وفاقی وزیراحد چیمہ سے عالمی بینک کے نائب صدرکی ملاقات، پاکستان اورعالمی بینک کے درمیان کنٹری شراکت داری فریم ورک پر گفتگو
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2025ء)وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد خان چیمہ سے مشرق وسطیٰ، شمالی افریقہ، افغانستان اور پاکستان (ایم ای این اے اے پی) ریجن کیلئے عالمی بینک کے نائب صدر عثمان ڈیون نے بدھ کو ملاقات کی۔ ترجمان وزارت اقتصادی امور ڈویڑن کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور عالمی بینک کے درمیان کنٹری شراکت داری فریم ورک (سی پی ایف) پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ وفاقی وزیر احد چیمہ نے پاکستان کو مشرق وسطیٰ، شمالی افریقہ اور افغانستان ریجن میں شامل کیے جانے کو عالمی بینک کا ایک مثبت اور بروقت فیصلہ قرار دیا۔احد چیمہ نے اس بات پر زور دیا کہ سی پی ایف پر عملدرآمد کے لیے جامع اور مربوط حکمت عملی اپنائی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ عالمی بینک کا کنٹری آفس حکومت پاکستان کے ساتھ مکمل تعاون کر رہا ہے اور معاشی اصلاحات میں عالمی بینک کا کردار قابل تعریف ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے عالمی بینک کی قیادت کی غیر متزلزل سپورٹ پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر سی پی ایف کے موثر نفاذ کے لیے پرعزم ہے۔عالمی بینک کے نائب صدر عثمان ڈیون نے اس موقع پر کہا کہ عالمی بینک پاکستان میں اقتصادی اصلاحات اور ترقیاتی منصوبوں میں مکمل معاونت جاری رکھے گا۔ انہوں نے سی پی ایف اور دیگر معاشی اقدامات میں حکومت پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔