ہمیں وزیراعلی پر اعتماد نہیں ہے، گورنرخیبرپختونخوا
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
پشاور:
خیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ ہمیں وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور پر اعتماد نہیں ہے۔
صوبائی دارالحکومت میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ صوبے میں لوٹ بازار گرم ہے۔ نوکری اور تبادلے پیسوں پر ہورہے ہیں۔ ہمیں وزیراعلیٰ پر اعتماد نہیں ہے وہ اپنے ضلع کو نہیں سنبھال سکتے۔ جو بھی ہو ملک میں انتشار پھیلانے نہیں دیں گے۔
گورنر کے پی نے کہا کہ آرمی چیف سے ملاقات ہوئی ہے نیشنل ایکشن پلان پر عمل کریں گے۔ وفاقی حکومت اور فوج مداخلت کرے گی تو معاملات ٹھیک ہوں گے۔ جوپاکستان کے آئین اور قانون کو نہیں مانتا تو ڈنڈا چلے گا۔ وزیراعلی ٰ علی امین گنڈا پور اپنی بات کرتےہیں صوبے کی نہیں۔ خود اسلام آباد میں احتجاج کرتے ہیں اور پشاور میں بلدیاتی نمائندوں پر لاٹھی چارج کرتے ہیں۔ ہم نے پرامن صوبہ دیا تھا انہوں نے انتشار پھیلا دیا۔
فیصل کریم کنڈی کا مزید کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمن کو مسیحا بنا دیا ہے۔ پی ٹی آئی این آر او کے لیے پاؤں پڑ رہی ہے۔ شرائط پر مذاکرات نہیں ہوتے۔ پاکستان پیپلز پارٹی مذاکرات پر یقین رکھتی ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لائیں گے، پی ٹی آئی سینیٹر مرزا آفریدی
پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر مرزا آفریدی نے سینیٹر کا حلف اٹھانے کے بعد چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لانے کا عندیہ دے دیا۔
سینیٹ اجلاس میں حلف برداری کے بعد پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرزا آفریدی نے کہا کہ آج بانی چئیرمین سمیت علی امین گنڈاپور اور شبلی فراز کا شکریہ ادا کرتا ہوں، میں نے قانون سازی کے لئے سیاست جوائن کی اور ڈپٹی چئیرمین سینیٹ بنا تھا۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے ارکان کو 9 مئی پر سزا دی گئی جس کی مذمت کرتا ہوں، اعجاز چوہدری کو رات گیارہ بجے سزا دی گئی،کوئی ثبوت بھی نہیں تھے۔
انہوں نے کہا کہ میں نے محنت کی اور بزنس کیا کر کے پیسہ کمایا، کیا امیر ہونا گناہ ہے،میں کسی کو پیسے دیکر پارٹی میں نہیں آیا، میں ڈیڑھ سال پہلے امیدوار تھا اس وقت کسی کو اعتراض نہیں تھا۔
سینیٹر مرزا آفریدی نے کہا کہ ریاست چار صوبوں پر مشتمل ہے اور ہماری کے پی کے سینیٹرز کی عدم موجودگی میں چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین منتخب ہوئے یہ کیسے ہوگیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین قانون کے مطابق نہیں ہیں اور ہم ان کے خلاف مشاورت کرنے کے بعد تحریک عدم اعتماد لائیں گے۔