ہم غزہ میں جنگبندی کے بہت قریب ہیں، قطر
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
اپنی ایک پریس کانفرنس میں ماجد الانصاری کا کہنا تھا کہ ہم فریقین کو معاہدے کا مسودہ دے چکے ہیں۔ اب صرف حتمی تفصیلات پر بات جاری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان "ماجد الانصاری" نے آج دوپہر کو ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ غزہ میں جنگ بندی کے لئے دوحہ میں مذاکرات جاری ہیں۔ ہمیں معاملات آگے بڑھنے کی توقع ہے۔ امید ہے کہ ان مذاکرات کے بہتر نتائج سامنے آئیں گے۔ یعنی ہم کہہ سکتے ہیں کہ ہم معاہدے کے حصول کے نہایت قریب ہیں۔ قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ میں ابھی تک ان مذاکرات کی تازہ ترین تفصیلات بیان نہیں کر سکتا تاہم یہ ضرور کہہ سکتا ہوں کہ جنگ بندی کے راستے میں حائل بنیادی رکاوٹ برطرف ہو چکی ہے۔ ماجد الانصاری نے کہا کہ حتمی معاہدہ ہوتے ساتھ ہی جنگ بندی کے آغاز کا اعلان کر دیا جائے گا۔ آج ہم غزہ میں سیز فائر کے لئے قریبی نقطے پر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم فریقین کو معاہدے کا مسودہ دے چکے ہیں۔ اب صرف حتمی تفصیلات پر بات جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ فی الحال بعض دوطرفہ ثانوی مسائل حل طلب ہیں کہ جن کا ایک حصہ معاہدے کے نفاذ سے مربوط ہے۔ آخر میں قطری وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ غزہ میں جنگ بندی کا اعلان، معاہدے کی کامیابی کے اعلان کے کچھ ہی دیر بعد کر دیا جائے گا۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
بھارت نے یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدہ معطل کیا، پانی روکا تو بھرپور جواب دیا جائے گا، پاکستان
ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ بھارت نے یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدہ معطل کیا ہے۔ بھارت نے اگر پانی روکا تو اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے گزشتہ روز ہونے والی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں ہوئے فیصلوں کو ایک بار پھر دہراتے ہوئے کہا کہ پاکستان واہگہ بارڈر پوسٹ کو فوری طور پر بند کر دیا گیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی شہریوں کو جاری کردہ سارک ویزہ استثنیٰ اسکیم (SVES) کے تحت تمام ویزوں کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔ تاہم پاکستان میں موجود سکھ یاتریوں کو اس فیصلے سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔
ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا کہ پاکستان میں موجود بھارتی عملہ 30 افراد تک محدود کر دیا گیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان کی فضائی حدود بھارت کی ملکیت یا بھارت سے چلنے والی تمام ایئرلائنز کے لیے فوری طور پر بند کر دی گئی ہے۔
خبر اپ ڈیٹ کی جا رہی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں