جیکب آباد‘ بچے میں پولیو وائرس کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
لاہور،لیڈی ہیلتھ ورکر بچے کوپولیو ویکسین پلارہی ہے
سندھ کے ضلع جیکب آباد میں ایک بچے میں پولیو وائرس کا انکشاف ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق بچے کو گزشتہ برس کا متاثرہ بتا گیا ہے۔
مقامی میڈیا کے مطابق حکام کی جانب سے کہا گیا ہے کہ متاثرہ بچے میں پولیو کی علامات گزشتہ برس27 دسمبر2024ءکو ہی ظاہر ہوگئیں تھیں، اس لیے یہ بچہ مہلک مرض میں پچھلے سال سے متاثر ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان میں2024ءمیں پولیو کیسز کی تعداد 71 ہوگئی ہے۔ ضلع جیکب آباد میں 2024ءمیں پولیو کے 5 کیسز منظر عام پر آچکے ہیں۔
محکمہ صحت کی اعدا و شمار کے مطابق ملک کے میں صوبہ بلوچستان پولیو سے متاثرہ بچوں میںسرفہرست ہے۔ رپورٹ کے مطابق بلوچستان سے پولیو کے 27، سندھ اور خیبر پختونخوا سے 21، 21 کیسزسامنے آچکے ہیںجبکہ پنجاب اور اسلام آباد سے پولیو کا ایک ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
بچوں، بچیوں سے زیادتی کا کیس: بچیوں نے جج کے روبرو ملزم کو شناخت کر لیا
کراچی کے علاقے قیوم آباد میں کمسن بچیوں سے زیادتی، بچیوں نے جج کے روبرو ملزم کو شناخت کر لیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں قیوم آباد کے علاقے میں کمسن بچیوں سے زیادتی کا کیس میں متاثرہ 4 بچیوں نے جج کے سامنے اپنا 164 کا بیان قلمبند کروا دیا۔
متاثرہ بچیوں نے عدالت میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ عدالت میں موجود اسی ملزم نے ہمارے ساتھ زیادتی کی تھی۔
پولیس نے ملزم کے اعترافی جرم کے لیے عدالت میں درخواست دائر کردی، درخواست میں کہا گیا کہ ملزم اپنا اعتراف جرم کرنا چاہتا ہے۔
واضح رہے کہ ملزم جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں ہے۔ ملزم کیخلاف 7 مقدمات درج ہیں۔