کوئٹہ میں حادثے کا شکار کان میں ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
کوئٹہ : کوئٹہ میں حادثے کا شکار کان میں ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا گیا۔
زرائع کے مطابق اسپین کاریز کے علاقت سنجدی میں واقع کوئلے کی کان سے گزشتہ رات آخری لاش نکال لی گئی۔
کان حادثے میں ہلاک مزدوروں کی لاشیں نکالنے کے لیے آپریشن 9 جنوری کی رات شروع کیا گیا تھا۔
بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سے 40 کلومیٹر دور علاقے سنجدگی میں واقعے کوئلے کی کان میں پیش آنے والے حادثے میں 12 مزدور ملبے تلے دب گئے تھے۔
حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں سے 10 کا تعلق خیبرپختونخوا کے ضلع شانگلہ سے تھا۔
جاں بحق مزدوروں کی لاشیں ان کے آبائی علاقوں میں روانہ کی گئیں تھیں جہاں ان کی تدفین کی گئی۔
ایک لاپتا کان کن امان اللہ کی تلاش جاری تھی۔ گزشتہ رات کان سے آخری لاش بھی نکال لی گئی جس کے بعد آپریشن مکمل ہوگیا۔
.
ذریعہ: Juraat
پڑھیں:
گزشتہ سال محروم رہ جانے والے عازمین حج کی رجسٹریشن کا آج آخری روز
اسلام آباد:گزشتہ سال محروم رہ جانے والے عازمین حج کی رجسٹریشن کا آج آخری روز ہے، اس سال حج پر جانے کے خواہش مندوں کیلئے آخری موقع ہے اور پورٹل آج بند ہوجائے گا۔
وزات مذہبی امور کے مطابق رہ جانے والے حاجی آج رات بارہ بجے تک رجسٹریشن کروا سکتے ہیں، گزشتہ برس رہ جانے والے 22 ہزار 97 عازمین اب تک رجسٹریشن کراچکے ہیں، وزرات مذمبی امور نے سیلاب کے باعث رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع کی تھی۔
ذرائع وزرات مذہبی امور کے مطابق پرائیویٹ حج آپریٹرز گزشتہ برس کے عازمین کو پہلے موقع دیں گے، باقی بچ جانے والے کوٹا پر کمپنی کو نئے عازمین کی بکنگ کی اجازت ہوگی۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ برس کے عازمین کسی اضافی اخراجات کے بغیر حج کرسکیں گے، منظمہ کمپنی کیلئے بھی عازمین کی تفصیلات اور رقوم منتقلی کا آج آخری روز، منظمہ کمپنی کو گزشتہ برس کے عازمین کی رقوم سعودی عرب منتقلی کا ثبوت دینا ہوگا۔
ذرائع کے مطابق بینکنگ چینلز سے رقوم منتقلی کا ثبوت نہ دینے پر کمپنی کے خلاف کارروائی ہوگی، منظمہ کمپنیوں کا کوٹا منسوخ کرنے سمیت بھاری جرمانہ بھی کیا جاسکتا ہے، وزرات نے 12 کمپنیوں کو رقوم بینکنگ چینلز کے ذریعے نہ بھجنے پر نوٹس کیا تھا۔