کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2025ء)سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کراچی میں رواں سال ڈبل ڈیکر بسیں اور الیکٹرک ٹیکسیاں چلانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماس ٹرانزٹ جتنا بڑھے گی ٹریفک کے حالات اتنے ہی بہتر ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت بڑے پیمانے پر ماس ٹرانزٹ کے منصوبے بنارہی ہے، چیئرمین بلاول بھٹو، صدر آصف زرداری اور وزیراعلی مراد علی شاہ کی واضح ہدایات ہیں کہ ہمیں ٹرانسپورٹ کے محکمے کو بہتر بنانا ہے، اورنج لائن بی آرٹی تیار ہوچکی ہے اور چل رہی ہے، ریڈ لائن بی آر ٹی ایک مسئلہ ہے جس کی بہت حقیقی تکنیکی وجوہات ہیں۔

انہوں نے تسلیم کیا کہ یونیورسٹی روڈ پر لوگوں کو مشکلات کاسامنا کرنا پڑرہا ہے، انہوں نے کہا کہ ایمانداری سے بتارہاہوں کہ تاخیر کی حقیقی وجوہات ہیں، اس کے باوجود ہماری کوشش ہے کہ اس منصوبے کو 2 سال میں مکمل کیا جائے اور لوگ اس سے مستفید ہوسکیں۔

(جاری ہے)

شرجیل میمن نے کہا کہ یلو لائن بی آرٹی پر تیزی سے کام جاری ہے، ہماری کوشش ہوگی کہ اس میں کوئی تاخیر نہ ہو، جام صادق پل رواں سال دسمبر میں مکمل ہونا ہے مگر ہماری کوشش ہے کہ وہ 6 سے 7 ماہ قبل اپریل میں مکمل ہوجائے۔

سینئر وزیر نے مزید کہا کہ پیپلز بس سروس کراچی، حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ، میرپورخاص اور نوابشاہ میں چل رہی ہے، پاکستان کی پہلی خواتین کی پنک بس سروس چلانے کا کریڈٹ بھی سندھ حکومت کو جاتا ہے، دبئی، امریکا، برطانیہ سمیت دنیا کے کئی ممالک میں یہ سروس دستیاب نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کی پہلی ماحول دوست الیکٹرک بس سروس بھی پیپلزپارٹی کی حکومت نے شروع کی ہے۔

شرجیل انعام میمن نے اعلان کیا کہ رواں سال ہی کراچی میں ڈبل ڈیکر بسیں چلانے جارہے ہیں جس سے مزید مسافر مستفید ہوسکیں گے، انہوں نے کہاکہ کراچی میں الیکٹرک ٹیکسیاں بھی چلانے جارہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ماحولیاتی آلودگی چھوٹا کام نہیں ہے، یہ بہت بڑا چیلنج ہے جس پر پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت سب سے زیادہ کام کررہی ہے، ہم مینگرووز لگائے، پاکستان کی پہلی الیکٹرک بس چلائی اور اب پاکستان کی پہلی الیکٹرک ٹیکسیاں چلانے جارہے ہیں۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے انہوں نے کہا کراچی میں رواں سال کہا کہ

پڑھیں:

اے پی این ایس کے وفد کی شرجیل میمن سے ملاقات

فائل فوٹو۔

آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے وفد نے سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن سے ملاقات کی۔

اس موقع پر اخباری صنعت کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا گیا، پرنٹ میڈیا کے حجم میں اضافے اور علاقائی و لسانی پریس کی اہمیت پر زور دیا گیا۔

شرجیل میمن نے وفد سے گفتگو کے دوران کہا کہ سندھ حکومت آزادی صحافت اور اخبارات کے کردار کی معترف ہے۔

انھوں نے کہا اخباری صنعت کے تمام جائز مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • سندھ حکومت کا 14 اگست کی تقریبات بھرپور انداز میں منانے کا فیصلہ
  • یومِ آزادی کی تقریبات بھرپور انداز میں منانے کا فیصلہ
  • اے پی این ایس کے وفد کی شرجیل میمن سے ملاقات
  • حکومت آزادی صحافت اور اخبارات کے کردار کی معترف ہے، شرجیل میمن
  • وزیراعظم شہباز شریف کا14  اگست یوم آزادی پر ای بائیک سکیم کے باقاعدہ افتتاح کا اعلان
  • سندھ حکومت بارشوں کے بڑے اسپیل سے نمٹنے کیلئے تیار(غیر قانونی تعمیرات کیخلاف کارروائی جاری)
  • بارشوں اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے تناظر میں سندھ حکومت مکمل طور پر متحرک ہے، شرجیل میمن
  • بارش کی تباہ کاریوں کیخلاف کسی صوبے کو مدد چاہیے تو حاضر ہیں، شرجیل میمن
  • 9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ کا ماسٹر مائنڈ اسوقت اڈیالہ جیل میں قید ہے، شرجیل میمن
  • شدید بارشیں، سیلاب،کسی بھی صوبے کو ضرورت پڑی تو امداد کیلئے حاضر ہیں:شرجیل میمن