سابق کرکٹر عبدالرحمان پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسپن بولنگ کوچ مقرر
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق اسپن بولر عبدالرحمان کو پاکستانی ٹیم کا اسپن بولنگ کوچ مقرر کردیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نوتعینات اسپن بولنگ کوچ عبدالرحمان نے ملتان میں قومی کرکٹ ٹیم کو جوائن کرلیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں قومی کرکٹر صائم ایوب کا لندن میں پہلا چیک اپ مکمل
بائیں ہاتھ کے اسپنر عبدالرحمان کا قومی کرکٹ ٹیم کے ساتھ سفر 2006 سے 2014 تک رہا۔ اس دوران انہوں نے ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی20 انٹرنیشنلز میں مجموعی طور پر 140 وکٹیں حاصل کیں۔
عبدالرحمان کا تعلق پنجاب کے شہر سیالکوٹ سے ہے، وہ اس سے قبل پاکستان خواتین ٹیم کے کوچنگ اسٹاف میں شامل تھے، قومی ٹیم کے ساتھ بحیثیت اسپن بولنگ کوچ عبدالرحمان کا یہ پہلا تجربہ ہوگا۔
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم ان ٹیسٹ کپتان شان مسعود کی قیادت میں ملتان میں موجود ہے جہاں ویسٹ انڈیز کے ساتھ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 17 جنوری کو شروع ہوگا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں عاقب جاوید کو قومی کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کیا جائے گا، چیئرمین پی سی بی کی تصدیق
سلیکشن کی جانب سے کیے گئے اعلان کے مطابق قومی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت شان مسعود کریں گے۔ جبکہ اس کے علاوہ 3 اسپنرز نعمان علی، ابرار احمد اور ساجد خان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسپن بولر اسپن بولنگ کوچ پاکستان کرکٹ بورڈ سابق کرکٹر عبدالرحمان قومی کرکٹ ٹیم وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسپن بولر پاکستان کرکٹ بورڈ سابق کرکٹر عبدالرحمان قومی کرکٹ ٹیم وی نیوز قومی کرکٹ ٹیم پاکستان کرکٹ ٹیم کے
پڑھیں:
روہت شرما خود کو آئینے میں دیکھیں سابق کپتان کی تنقید
سابق آسٹریلوی کپتان اسٹیو وا نے بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما کو تنقید کا نشانہ بناڈالا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق کرکٹر و آسٹریلوی کپتان اسٹیو وا نے روہت شرما پر تنقیدی نشتر چلاتے ہوئے کہا کہ انہیں خود کو آئینے میں دیکھنا چاہیے اور اپنی کارکردگی پر غور کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی کپتان روہت شرما کا اپنی پرفارمنس کو دیکھتے ہوئے ریٹائرمنٹ یا پرفارمنس پر توجہ دینے کی ضرورت ہے نہ کہ دونوں پر تنقید کرنے کی۔
مزید پڑھیں: کوہلی کے مداح آپے سے باہر؛ ایک اور کرکٹر کی بہن کو ٹرول کرنے لگے
دوسری جانب بھارتی مداحوں نے اپنے کپتان پر اسٹیو وا کے نامناسب جملوں پر شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے روہت شرما کو سپورٹ اور سابق کرکٹر کے بیان کو "غیرضروری" قرار دیا۔
مزید پڑھیں: ٹاس کے دوران شادی کا سوال؛ شبمن گِل پریشان! ویڈیو وائرل
سابق آسٹریلوی کپتان کے بیان پر ابتک روہت شرما نے کوئی بیان نہیں دیا تاہم کئی قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ اس تنقید کو نظرانداز کررہے ہیں۔