یمن کی جانب سے اسرائیل کی وزارت جنگ پر کامیاب میزائل حملہ
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ یمن نے اسرائیل کی وزارت جنگ کو میزائل حملے کا نشانہ بنایا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ یمن نے اسرائیل کی وزارت جنگ کو میزائل حملے کا نشانہ بنایا ہے۔ فارس نیوز کے مطابق، یمنی مسلح افواج کے ترجمان یحییٰ سریع نے آج صبح (منگل) اعلان کیا کہ یمن نے ایک منفرد آپریشن کے دوران اسرائیل کی وزارت جنگ کو مقبوضہ یافا کے علاقے میں نشانہ بنایا ہے۔ سریع نے مزید بتایا کہ یہ آپریشن ایک بالیسٹک ہائپر سونک میزائل فلسطین 2 کے ذریعے کیا گیا اور یہ بالکل درست طور پر اپنے ہدف کو جا پہنچا۔
یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے یہ بھی بتایا کہ اسرائیل کے دفاعی نظام اس میزائل کو روکنے میں ناکام رہا۔ صیہونی میڈیا نے آج صبح فلسطین کے مقبوضہ علاقے میں میزائل حملے کے خطرے کے لئے الارم بجنے کی خبر دی تھی۔ خبری ذرائع نے بتایا کہ تل ابیب کے میٹروپولیٹن علاقے میں دفاعی نظام فعال ہو گیا تھا اور متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ صیہونی میڈیا نے ذکر کیا کہ اس حملے کے بعد تقریباً 2 ملین شہری پناہ گاہوں میں پناہ گزین ہو گئے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: اسرائیل کی وزارت جنگ
پڑھیں:
اسرائیل میں ایک تیز رفتار کار فوجیوں پر چڑھ دوڑی
صیہونی فوج نے تصدیق کی ہے کہ کارسوار کے حملے زخمی ہونے والے 8 افراد فوجی اہلکار ہیں، جن میں سے 5 کی حالت نازک ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیل کے وسطی علاقے میں ایک تیز رفتار کار نے متعدد فوجیوں کو کچل دیا جسے دہشت گرد حملہ قرار دیا جا رہا ہے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ شہر نتانیا کے قریب داخلی راستے پر ایک چوکی پر پیش آیا، حملہ آور کار سوار جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا۔ مقامی میڈیا کے مطابق گاڑی کے مالک کی شناخت کر لی گئی جو ایک اسرائیلی شہری ہے تاہم ممکنہ طور پر گاڑی چوری کی گئی تھی۔ پولیس اور سیکیورٹی اداروں نے کار سوار کی تلاش کے لیے ایک بڑا سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ کار کے مالک سے بھی پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور مغربی کنارے کے علاقے بیت لید میں کار کو چھوڑ کر فرار ہوگیا۔ کار کو تحویل میں لے لیا گیا اور کار سوار کی تلاش تاحال جاری ہے۔ ایمبولینس سروس کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر ہیلیل یافے میڈیکل سینٹر، ہادیرہ، اور لینیادو اسپتال، نتانیا منتقل کر دیا گیا۔ اسرائیلی فوج نے تصدیق کی ہے کہ کارسوار کے حملے زخمی ہونے والے 8 افراد فوجی اہلکار ہیں، جن میں سے 5 کی حالت نازک ہے۔