ٹنڈوجام: گورنمنٹ ڈگری کالج میں جدید کمپیوٹر لیب اور لیبارٹری کا قیام
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت) گورنمنٹ ڈگری کالج کے پرنسپل رمیش کمار راٹھی نے پریس کلب کے صحافیوں کو گورنمنٹ ڈگری کالج کے دورے کی دعوت دی۔ اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ اپنے اساتذہ کی کوششوں سے کالج میں جدید کمپیوٹر لیب اور لیبارٹری قائم کی ہے۔ اس سلسلے میں پرنسپل پروفیسر رمیش کمار راٹھی کا کہنا تھا کہ کالج میں طلباء کو جدید تعلیم کے حصول کے لیے لیبارٹری اور لائبریری کی اشد ضرورت تھی، ہم نے کوششیں کرکے نئی اور جدید لیبارٹری اور لائبریری بنائی ہے جس سے طلباء کمپیوٹر کے ذریعے انفارمیشن ٹیکنالوجی کی تعلیم حاصل کر سکیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ کالج میں سولر سسٹم اپ گریڈ کیا ہے جس سے کالج میں بجلی کا مسئلہ حل ہو گیا۔ انہوں نے بتایا کہ کلاس روم میں سولر فین لگوائے گئے ہیں، پینے کے پانی کے لیے آر او فلٹر پلانٹ لگایا ہے جہاں طلباء کو پینے کا صاف پانی فراہم کیا جا رہا ہے، اس کے علاوہ پروفیسر کے لیے ریسٹ روم سمیت دیگر کمروں کو بہتر بنایا گیا ہے تاکہ طلباء کو بہتر انداز سے تعلیم فراہم کی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ کے ایم پی اے و سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن اور ایم این اے سید طارق حسین شاہ جاموٹ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ کالج کی مزید بہتری کے لیے مدد کریں تاکہ کالج میں مزید بہتری لائی جاسکے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: انہوں نے کالج میں کے لیے
پڑھیں:
برطانیہ: غریب طلباء جسمانی پسماندگی سے دوچار
برطانیہ کے اسکولوں میں سماجی و اقتصادی غربت سے منسوب طلباء میں “جسمانی پسماندگی” کے مشاہدے کے واقعات سامنے آئے ہیں۔
14,000 سے زائد افراد کے ساتھ کیے گئے سروے میں سامنے آیا ہے کہ پسماندہ علاقوں میں کام کرنے والے پچاس فیصد سے زیادہ اساتذہ نے اس رجحان کو نوٹ کیا ہے، اس کے ساتھ ان خدشات کے ساتھ کہ فلاحی فوائد میں حالیہ کمی کی وجہ سے حالات مزید خراب ہو سکتے ہیں۔
کانفرنس میں شریک اساتذہ نے اس بات پر زور دیا کہ غربت کے منفی اثرات غذائیت کی کمی کے مسائل سے بڑھ کر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ فوائد کے نظام کو نیویگیٹ کرنے میں مدد کی اہم ضرورت کے ساتھ ساتھ مالی مشکلات کا سامنا کرنے والے خاندانوں میں بستر اور کھانے کی میز جیسی ضروری گھریلو اشیاء کی کمی کو اجاگر کیا۔
برمنگھم میں خصوصی ضروریات والے اسکول کے سربراہ کیری آنسن نے کہا کہ حالات زندگی کی خرابی اور معذوری کے فوائد میں کٹوتیوں نے خصوصی تعلیمی ضروریات والے بچوں کے خاندانوں کے لیے زیادہ مشکلات پیدا کی ہیں۔
Post Views: 1