صدر آزاد کشمیر سے چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر کی ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
اس موقع پر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے جسٹس (ر) عبدالرشید سلہریا کی خدمات کو سراہا اور بہترین کارکردگی پر خراج تحسین پیش کیا۔ اسلام ٹائمز۔ صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر جسٹس (ر) عبدالرشید سلہریا نے ایوان صدر مظفرآباد میں ملاقات کی۔ اس موقع پر صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر جسٹس (ر) عبدالرشید سلہریا کی خدمات کو سراہا اور بہترین کارکردگی پر خراج تحسین پیش کیا۔ملاقات میں چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر جسٹس (ر) عبدالرشید سلہریا نے صدر ریاست آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا رہنمائی پر شکریہ ادا کیا اور اس بات کا اعادہ کیا کہ وہ آئندہ بھی ان سے راہنمائی حاصل کرتے رہیں گے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: بیرسٹر سلطان محمود چوہدری عبدالرشید سلہریا
پڑھیں:
بھارتی جارحانہ کارروائیوں کے خلاف آزاد کشمیر میں احتجاجی مظاہرے
میر پور (نیوز ڈیسک) بھارتی جارحانہ کارروائیوں کے خلاف آزاد کشمیر میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔
میرپور آزاد کشمیر میں عوام کی بڑی تعداد مظاہروں میں شریک ہوئی، مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں جاری ریاستی دہشت گردی کا نوٹس لے۔
نیلم آزاد کشمیر میں بھی بھارت کے خلاف ریلیاں نکالی گئیں، مظاہرین نے بھارت کے جھوٹے فالس فلیگ آپریشن کی مذمت کی۔
Post Views: 1