26 نومبراحتجاج پرتشدد کیس، وزیراعظم کیخلاف قانونی کارروائی کیلیے درخواست
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں 26 نومبر کو احتجاج پر تشدد کیس میں وزیراعظم کے خلاف کارروائی کی درخواست دائر کردی گئی۔
پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت سیشن جج اعظم خان نے کی۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر بطور کمپلینٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ وکیل نے کہا کہ کمپلینٹ پی ٹی آئی نےدائر کی ہے لسٹ میں نام بیرسٹر گوہر کا آ رہا ہے۔ وکیل خرم کھوسہ نے استدعا کی کہ عدالت درستگی کروا دے۔
شہباز کھوسہ نے کہا ہ 2 زخمی فوت ہوگئے ہیں ان کا نام بھی لسٹ میں شامل کروانا چاہ رہے ہیں۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ اور دیگر تمام دستاویزات بھی جمع کروا دیتے ہیں۔ 25 جنوری کے بعد کی کوئی بھی تاریخ رکھ دیں۔ عدالت نے سماعت 29 جنوری تک ملتوی کردی۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ٹرک کی ٹکر سے شہری کی ہلاکت‘ 8سال بعد درخواست کا فیصلہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر)کچرا اٹھانے والے ٹرک کی ٹکر سے شہری کی ہلاکت کا کیس،عدالت نے 8سال بعد درخواست کا فیصلہ سنادیا۔سینئر سول جج جنوبی عباس مہدی نے فیصلہ سناتے ہوئے ٹرک مالکان اور ڈرائیور کو چار کروڑ 27 لاکھ سے زائد ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا ،ہرجانہ مقتولین کے لواحقین کو ادا کیا جائے گا عدالت کاکہنا تھا کہ ہرجانے کی رقم 1 ماہ کے اندر ادا کی جائے، حادثہ نارتھ کراچی میں نومبر 2017 کو پیش آیا تھا درخواست گزار کا موقف تھا کہ مقتول عمر اور اْسکا دوست غیاث موٹر سائیکل پر جا رہے تھے، ٹرک نے پیچھے ٹکر ماری جس کے نتیجے میں عمر جاں بحق جبکہ غیاث زخمی ہوا، لواحقین کی جانب سے ٹرک مالکان، کلفٹن کنوٹنمنٹ، نجی بینک، ڈرائیور سمیت چھ فریقین کو نامزد کیا تھا،عدالت نے ٹرک مالکان اور ڈرائیور کو قصوروار ٹھہراتے ہوئے باقیوں کو بری الزمہ قرار دیا ملزمان کا موقف تھا کہ مدعا علیہان کے خلاف درج کرمنل مقدمے میں سیشن کورٹ اْنہیں بری کرچکی ہے، ایسا کوئی حادثہ ٹرک سے نہیں ہوا ،عدالت کاکہنا تھا کہ کرمنل مقدمہ کا فیصلہ سول سوٹ پر اثر انداز نہیں ہوسکتا،مدعا علیہان نے تحریری طور پر حادثے کا انکار نہیں کیا، مدعا علیہان نے اچانک شواہد قلمبند کرتے وقت موقف بدل دیا، مدعا علیہان کی جانب سے درخواست گزار کے ہرجانے پر بھی کوئی اعتراض نہیں کیا گیا، رپورٹ سے ثابت ہوا کہ ٹرک کا فرنٹ حصہ ڈیمج تھا۔