لاہور، چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل کا چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا دورہ
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
چیئرپرسن بیورو سارہ احمد نے بچوں کے تحفظ، فلاح وبہبود کیلئے کئے گئے اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے سارہ احمد کی خدمات، بچوں کی مذہبی تعلیم اور دیگر اقدامات کی بھی تعریف کی۔ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے بیورو میں مقیم بچوں کی مذہبی تعلیم کیلئے مکمل تعاون کی پیشکش کی۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان ڈاکٹر راغب نعیمی نے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا دورہِ کیا۔ ڈاکٹر راغب نعیمی نے چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد سے بھی ملاقات کی۔ ملاقات میں کم عمری کی شادیوں کی روک تھام سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے بچوں کی کم عمری کی شادی کی روک تھام کے اقدامات کو سراہا۔ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے کم عمری کی شادیوں کی روک تھام کیلئے اپنی سفارشات پیش کیں، جس پر چیئرپرسن سارہ احمد نے ڈاکٹر راغب حسین نعیمی کی سفارشات پرعملدرآمد کی یقین دہائی کرائی۔ سارہ احمد نے بچوں کے تحفظ، فلاح وبہبود کیلئے کئے گئے اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے سارہ احمد کی خدمات، بچوں کی مذہبی تعلیم اور دیگر اقدامات کی بھی تعریف کی۔ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے بیورو میں مقیم بچوں کی مذہبی تعلیم کیلئے مکمل تعاون کی پیشکش کی۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے بچوں کی مذہبی تعلیم
پڑھیں:
غلام حسین کو انٹر بورڈ کراچی کے چیئرمین کا اضافی چارج دینے کی منظوری
فائل فوٹو۔وزیر اعلیٰ سندھ نے میٹرک بورڈ کراچی کے چیرمین غلام حسین سہو کو بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کراچی کے چیئرمین کے عہدے کا اضافی چارج دینے کی منظوری دیدی ہے۔
جبکہ ایڈیشنل سکریٹری بورڈز و جامعات سہیل بلوچ کو حیدرآباد بورڈ کے چیرمین کے عہدے کا چارج دینے کی منظوری دیدی۔
اس حوالے سے کچھ دیر میں ان کا نوٹیفکیشن بھی جاری ہوجائے گا۔
یاد رہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ نے چیف سکریٹری سندھ حیدر شاہ سے ان دونوں افسران سے انٹرویو لینے کی ہدایت کی تھی۔