سوشل میڈیا ایپس بندش کی درخواست؛ پی ٹی اے سے جواب طلب
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
لاہور ہائی کورٹ نے قوانین نظر انداز کرنے پر سوشل میڈیا ایپس کی بندش کی درخواست پر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی ( پی ٹی اے) کو نوٹس جاری کردیا۔
لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ نے قوانین کی خلاف ورزی پرسوشل میڈیا ایپس کی بندش سے متعلق درخواست کی سماعت کی۔ عدالت نے پی ٹی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔
درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ٹوئٹر، فیس بک، انسٹاگرام، یوٹیوب اوردیگر سوشل میڈیا ایپس پر آن لائن فراڈ عام ہو چکا ہے۔ سادہ لوح شہریوں کو ان ایپس پر خوشنما اشتہارات اور جعلی معلومات سے لوٹا جا رہا ہے۔ سوشل میڈیا ایپس شہریوں کی ذاتی معلومات حاصل کر کے پرائیویسی کے قوانین کو نظر انداز کر رہی ہیں۔
درخواست میں مزید کہا گیا کہ ملک میں استعمال ہونے والی ایپس کے سرور یا فوکل پرسنز کی یہاں موجودگی قانونی تقاضا ہے۔ استدعا ہے کہ عدالت قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی سوشل میڈیا ایپس پر پابندی عائد کرنے کا حکم دے۔ لاہور ہائی کورٹ نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
عائزہ خان کے نیدرلینڈز میں سیر سپاٹے، دلکش تصاویر وائرل
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور فیشن آئیکون عائزہ خان نے حال ہی میں نیدرلینڈز سے اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں جو سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں۔
عائزہ خان جنہیں 2013 کے مشہور ڈرامے پیارے افضل سے شہرت ملی، بعد ازاں میرے پاس تم ہو میں مہوش کے کردار سے دنیا بھر میں مشہور ہوئیں۔ انہوں نے اپنے کیرئیر میں کئی ڈرامے کیے اور اپنی شاندار اداکاری سے ناظرین کی خوب داد سمیٹ رہی ہیں۔
ان دنوں گرمیوں کی چھٹیاں منانے کیلئے اداکارہ بیرون ملک موجود ہیں اور فینز کے ساتھ اپنی حسین تصاویر شیئر کر رہی ہیں۔ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی حالیہ تصاویر میں انہیں نیدرلینڈز کے کھلے میدانوں میں مارننگ یوگا کرتے اور پرامن مناظر کا لطف اٹھاتے دیکھا گیا ہے۔
https://www.instagram.com/p/DMejoRTNQCY/انہوں نے کیپشن میں اپنے مداحوں کے لیے دعا دیتے ہوئے لکھا: "صبح بخیر، آپ سب کے لیے آج کے دن کے لیے سکون، مثبت سوچ اور نرمی بھری توانائی کی دعا ہے۔"
ان تصاویر پر سوشل میڈیا صارفین نے عائزہ خان سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے انہیں خوب سراہا اور ان کی قدرتی خوبصورتی اور مثبت طرز زندگی کی بھی تعریف کی۔