چیمپئینز ٹرافی میچز کیلئے ٹکٹوں کی قیمت سامنے آگئی
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
پاکستان میں شیڈول آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے میچز کیلئے ٹکٹوں قیمت سامنے آگئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کیلئے ویزا پالیسی پر بورڈ کے اعلیٰ حکام کی مشاورت جاری ہے جبکہ ٹکٹوں کی فروخت اگلے ہفتے شروع ہونے کا امکان ہے۔
پاکستان میں ہونے والے چیمپئینز ٹرافی کے میچز کیلئے کم از کم ٹکٹ کی قیمت 1 ہزار روپے جبکہ مہنگا ترین وی وی آئی پی ٹکٹ 25 ہزار روپے ہوسکتا ہے۔
مزید پڑھیں: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی: کپتانوں کی مشترکہ پریس کانفرنس کب ہوگی؟
اسی طرح پی سی بی حکام اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) وفد دبئی میں شیڈول بھارت کے میچز پر ٹکٹس ڈالرز میں فروخت کرنے پر اتفاق ہوا ہے جبکہ پاکستان میں ٹکٹوں کی قیمت پاکستانی روپے میں رکھی جائیں گی۔
مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ ٹکٹوں کی فروخت کیلئے آن لائن رجسٹریشن شروع
دوسری جانب چیمپئینز ٹرافی کیلئے ٹیموں کےکپتانوں کی مشترکہ پریس کانفرنس 16 یا 17 فروری کو پاکستان میں شیڈول رکھنے پر بھی مشاورت جاری ہے۔
مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ پاک بھارت ٹاکرا، کس کا پلڑا بھاری ہوگا؟
واضح رہے کہ ٹورنامنٹ کا آغاز 19 فروری سے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ سے ہوگا جبکہ ایونٹ کا فائنل 9 مارچ کو کھیلا جائے گا۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: چیمپئینز ٹرافی پاکستان میں
پڑھیں:
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 5,900 روپے کمی ریکارڈ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جولائی2025ء) ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 5,900 روپے کمی کے ساتھ فی تولہ سونا 3 لاکھ 59 ہزار روپے کا ہوگیا ۔(جاری ہے)
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 5,900 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونا 3 لاکھ 59 ہزار روپے کا ہوگیا ہے، 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 5058 روپے کمی کے بعد 312,842 روپے سے کم ہو کر 307,784 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 286,782 روپے سے کم ہو کر 282,145 روپے ہوگئی۔
آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ فی تولہ چاندی کی قیمت 24 روپے کمی کے بعد 4,057 اور دس گرام چاندی کی قیمت 20 روپے کمی کے بعد 3,478 ہو گئی۔ ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 3,498 ڈالر سے کم ہو کر 3،363 ڈالر ہو گئی۔