لاہور میں 200 سے زائد مقامات پر فری وائی فائی سروس فراہم
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
لاہور(نیوز ڈیسک)لاہور میں 200 سے زائد مقامات پر فری وائی فائی سروس فراہم کر دی گئی۔سیف سٹی نے پنجاب کے 11 اضلاع میں مفت وائی فائی سروس فراہم کردی ہے، 270 وائی فائی ہاٹ اسپاٹس سے شہریوں کو انٹرنیٹ کی فراہمی کی جارہی ہے۔ لاہور، قصور، ناننکانہ صاحب، شیخوپورہ، سیالکوٹ، گجرات، جہلم، اٹک، ساہیوال، اوکاڑہ اور مری کے اہم مقامات پر مفت وائی فائی سروس دستیاب ہوگی۔
ترجمان سیف سٹیز کے مطابق اب تک 13 ملین سے زائد صارفین نے 265 ٹی بی ڈیٹا استعمال کیا، شہری مفت وائی فائی سروس سے استفادہ کر کے اپنی روزمرہ زندگی کو آسان بنا رہے ہیں۔ ترجمان سیف سٹیز نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کے احکامات پر پنجاب کو ڈیجیٹل صوبہ بنا رہے ہیں، فری وائی فائی ویڈیو اسٹریمنگ یا انٹرٹینمنٹ کیلئے نہیں ہے۔
چیمپئینز ٹرافی میچز کیلئے ٹکٹوں کی قیمت سامنے آگئی
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: وائی فائی سروس
پڑھیں:
پنجاب یونیورسٹی کے 12 اساتذہ کروڑوں روپوں کی اسکالرشپ لے کر غائب
پنجاب یونیورسٹی کے 12 اساتذہ مبینہ طور پر کروڑوں روپوں کی اسکالرشپس حاصل کرنے کے بعد یونیورسٹی سروس جوائن کیے بغیر منظر عام سے غائب ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: القادر یونیورسٹی کے طلبا کو بھی اسکالر شپس دی جائیں گی، مریم نواز
یونیورسٹی انتظامیہ نے ان سے رقوم کی وصولی کے لیے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) سمیت متعلقہ اداروں کو خط لکھ دیا ہے۔
ترجمان پنجاب یونیورسٹی کے مطابق ’مفرور‘ اساتذہ کے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کروانے کے لیے وزارت داخلہ اور وزارت خارجہ کو بھی خط بھیجے گئے ہیں۔
یونیورسٹی کے مطابق مجموعی طور پر 56 اساتذہ کو بیرون ملک پی ایچ ڈی کے لیے کروڑوں روپے کی اسکالرشپس فراہم کی گئی تھیں جن میں سے 12 اساتذہ اسکالرشپ حاصل کرنے کے بعد واپس آ کر ڈیوٹی پر نہیں آئے۔
مزید پڑھیے: پاکستان کا افغان طلبہ کے لیے 4500 اسکالرشپس کا اعلان
معاہدے کے مطابق ان اساتذہ کو پی ایچ ڈی کے بعد کم از کم 5 سال یونیورسٹی میں سروس دینی تھی۔ بصورت دیگر اسکالرشپ کی تمام رقم واپس کرنی ہوتی ہے
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اساتذہ گم شد اسکالرشپس پنجاب یونیورسٹی