اپوزیشن رہنماؤں کا نئے چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کیلئے کمیٹی بنانے کا مطالبہ
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
قائد حزب اختلاف اسپیکر قومی اسمبلی عمر ایوب اور اپوزیشن لیڈر شبلی فراز نے چیئرمین سینیٹ کو خطوط لکھ دیا جس میں انہوں نے الیکشن کمیشن اور دو ممبران کی تقرری کے لیے کمیٹی قائم کرنے کا مطالبہ کردیا۔
قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے نئے چیف الیکشن کمشنر، سندھ اور بلوچستان کے اراکین کی تقرری کے معاملے پر اسپیکر قومی اسمبلی کو خط تحریر کیاہےجس میں انہوں نے چیف الیکشن کمشنر اور اراکین کی تقرری کے لیے پارلیمانی کمیٹی بنانے کا مطالبہ کیاہے۔
خط میں عمر ایوب کا کہنا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر اور دو اراکین کی مدت 26 جنوری کو ختم ہورہی ہے، آئینی عہدے پر تقرری کے لیے کمیٹی قائم کی جائے، تقرری کے لئے آرٹیکل213کے تحت کمیٹی تشکیل دی جائے، پارلیمانی کمیٹی آئینی عہدوں پر بروقت شفاف تقرری میں معاون ہوگی۔
علاوہ ازیں ایوان بالا میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز نے بھی آج ہی چیئرمین سینیٹ کو خط ارسال کیا ہے، خط کے متن میں کہا گیاہے کہ آرٹیکل215کے تحت موجودہ چیف الیکشن کمشنر کی مدت ختم ہونے کے قریب ہے، آرٹیکل213کے تحت فی الفور پارلیمانی کمیٹی کا قیام عمل میں لایا جائے۔
شبلی فراز نے بھی چیئرمین الیکشن کمیشن کی تقرری کے لیے کمیٹی بنانے کا مطالبہ کیا ہے، انہوں نے لکھا کہ پارلیمانی کمیٹی اہم ترین آئینی عہدوں پر بروقت تقرری میں سہولت فراہم کرےگی، موجودہ چیف الیکشن کمشنر، سندھ اور بلوچستان کے اراکین 26جنوری کو ریٹائرڈ ہوجائیں گے۔
واضح رہے کہ چیف الیکشن کمشنر اور دو ارکان کی ریٹائرمنٹ میں صرف چند روز باقی ہیں مگر اس حوالے سے وزیراعظم اور قائد حزب اخلاف کے درمیان مشاورتی عمل تاحال شروع نہیں ہو سکاہے۔
چیف الیکشن کمشنر، سندھ اور بلوچستان کے دوارکان 26 جنوری کو ریٹائر ہوں گے، آئین کے مطابق تعیناتیوں کیلئے وزیر اعظم اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان مشاورت لازمی قرار دی گئی ہے۔ مشاورتی عمل کے بعد وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر متفقہ تین نام پارلیمانی کمیٹی کو ارسال کریں گے، اختلاف کی صورت میں وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈراپنے تین تین نام کمیٹی کو بھیجیں گے۔ 68 سال سے کم عمر سپریم کورٹ کا سابق جج،ٹیکنوکریٹ اور بیوروکریٹ چیف الیکشن کمشنر بن سکتا ہے۔
چیف الیکشن کمشنر اور ارکان کی تعیناتی کا حتمی فیصلہ 12 رکنی پارلیمانی کمیٹی ہی کرے گی ،تاہم 26ویں ترمیم کے بعدنئی تعیناتی ہونے تک موجودہ چیف الیکشن کمشنر اور اراکین فرائض انجام دیتے رہیں گے۔ چھبیسویں ترمیم کے تحت موجودہ چیف الیکشن کمشنر سلطان سکندر راجہ اور دو ممبران کی مدت ملازمت میں از خود توسیع ہو جائے گی۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ملائیشین وزیراعظم انور ابراہیم کی غزہ کیلئے عالمی رہنماؤں سے آواز بلند کرنے کی اپیل
---فائل فوٹوملائیشیا کے وزیرِ اعظم انور ابراہیم نے غزہ میں جاری اسرائیلی بربریت کے خلاف عالمی رہنماؤں سے آواز بلند کرنے کی اپیل کی ہے۔
انور ابراہیم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ غزہ میں رونما ہونے والا المیہ ہماری انسانیت کا امتحان ہے، غزہ میں پورے پورے خاندان اور بچوں کا قتل ہو رہا ہے، لوگ بھوک سے مر رہے ہیں، انسانی جان اور وقار کی یہ ہولناک بے توقیری ختم ہونی چاہیے، ملائیشیا تمام عالمی رہنماؤں سے غزہ پر فوری اقدام کی اپیل کرتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ سب سے بنیادی اخلاقی ضابطے کی خلاف ورزی ہے، بین الاقوامی قانون پر یقین رکھنے والی حکومتیں ایک آواز ہوں، انسانی زندگی کی قدر کرنے والی قومیں ایک آواز ہوں، اسرائیل پر اثر ورسوخ رکھنے والے فیصلہ کن عمل کرنے کی ہمت کریں۔
فلاحی تنظیم سیو دی چلڈرن کا کہنا ہے کہ غزہ میں صورتحال تباہ کُن ہے، ہر فرد بھوک کا شکار ہے۔
انور ابراہیم کا کہنا تھا کہ ٹرمپ غزہ میں قتل عام، بمباری روکنے، بنا رکاوٹ امداد پہنچانے کے لیے اسرائیل پر دباؤ ڈالیں، یہ اخلاقی قیادت کا وقت ہے، یہ وہ لمحہ ہے جب ہمیں ان اقدار کا دفاع کرنا ہے جن کا ہم دعویٰ کرتے ہیں۔
ملائیشین وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ ملائیشیا غزہ میں امداد، بنیادی انسانی اصولوں کی بحالی کے لیے تمام قوموں کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے، ایسا نہ ہو کہ ہمارا شمار خاموش تماشائی کے طور پر کیا جائے، اپنے ضمیر کی رہنمائی کریں، درد کا جواب ہمدردی سے دیں اور انسانیت کی خاطر امن کی تلاش کریں۔