الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے آئی ٹی سمیت دیگر جدید کورسز کے دوران نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ و طالبات کو مفت لیپ ٹاپ دیے گئے۔

لاہور کے ایکسپو سینٹر میں ’بنو قابل پروگرام ‘ کے سیشن 2024 کی گریجویشن  تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ کورس میں ہزاروں طلبا نے شرکت کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: الخدمت فاؤنڈیشن نے غزہ کے لیے امدادی سامان کی نئی کھیپ روانہ کردی

کورس مکمل کرنے والے طلبہ وطالبات میں سرٹیفکیٹ تقسیم کیے گئے جبکہ نمایاں کارکردگی دکھانے والوں کو لیپ ٹاپ دیے گئے تاکہ وہ اپنی عملی زندگی میں روزگار کے قابل ہوسکیں گے۔

اس موقعے پر خطاب کرتے ہوئے تقریب کے مہمان خصوصی امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ آئی ٹی سیکٹر میں بے روزگار نوجوانوں کے لیے بہت زیادہ مواقع ہیں اور الخدمت فاؤنڈیشن کے بنو قابل پروگرام کا آغاز سنہ 2022 میں کراچی سے ہوا جسے اب پورے پاکستان میں پھیلایا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیے: پاکستانی رفاہی تنظیم الخدمت غزہ کیسے پہنچی؟

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی 25 کروڑ آبادی کا 65 فیصد سے زائد حصہ 30 سال سے کم عمر نوجوانوں پر مشتمل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں قدرتی وسائل کی فراوانی ہے اور ملکی آئین ہر بچے کو مفت اور معیاری تعلیم فراہم کرنے کا وعدہ کرتا ہے لیکن زمینی حقائق مختلف ہیں۔

حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ ملک میں پونے 3 کروڑ کے لگ بھگ بچے اسکولوں سے محروم ہیں جنہیں تعلیم دینا حکومت کی ذمہ داری ہے۔

بنو قابل پروگرام سے 50 ہزار طلبہ و طالبات نے استفادہ کیا

امیر جماعت اسلامی نے کہ 50 ہزار طلبا بنوقابل پروگرام کے ذریعے کورسز کے بعد عملی زندگی کا آغاز کر چکے ہیں اور وہ نہ صرف اپنا روزگار کما رہے ہیں بلکہ دیگر نوجوانوں کے روزگار کی فراہمی کا ذریعہ بھی بن رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: بلوچستان: الخدمت فاؤنڈیشن نے 30 گھروں کی چابیاں سیلاب متاثرہ خاندانوں کے حوالے کر دیں

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے الخدمت فاؤنڈیشن کے ذمہ داران نے کہا کہ نوجوانوں کو ڈیجیٹل مارکیٹنگ، ویب ڈیولپمنٹ، فری لانسنگ، ای کامرس اور آئی ٹی سمیت 28 فری کورسز کروائے جاتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان بنو قابل پروگرام لیپ ٹاپ کی تقسیم.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان بنو قابل پروگرام بنو قابل پروگرام کہا کہ

پڑھیں:

پاک فوج کی کوششوں سے گوادر میں جدید ٹیکنالوجی انسٹیٹیوٹ قائم

 پاک فوج کی کاوشوں سے گوادر کے نوجوانوں کے لیے عالمی معیار کا ایک بے مثال تعلیمی ادارہ گوادر انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی خطے میں ترقی، تعلیم اور ہنرمندی کی علامت بن چکا ہے۔ یہ ادارہ 2005 سے گوادر اور مکران ڈویژن کے نوجوانوں کو جدید فنی تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت فراہم کر رہا ہے، تاکہ وہ قومی و بین الاقوامی سطح پر اپنے ہنر کا لوہا منوا سکیں۔ کمانڈر گوادر ڈویژن نے انسٹیٹیوٹ کے ہونہار طلبہ و طالبات کے ساتھ خصوصی نشست کی، جس میں انہوں نے نوجوانوں کے عزم اور قابلیت کو سراہا۔ اس موقع پر کمانڈر گوادر ڈویژن نے کہا کہ یہاں کے طلبہ بین الاقوامی معیار کی تکنیکی تعلیم حاصل کر رہے ہیں اور یہی نوجوان پاکستان کے تابناک مستقبل کے معمار ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ نوجوانوں کا کردار وطن کی تعمیر و ترقی میں مرکزی حیثیت رکھتا ہے۔ تعلیم کے ساتھ دیانتداری اور خلوصِ نیت کے ساتھ محنت ہی مضبوط پاکستان کی ضمانت ہیں۔ کمانڈر گوادر ڈویژن نے طلبہ کو نصیحت کی کہ اپنی صلاحیتیں علم و تحقیق کے فروغ میں صرف کریں، کیونکہ پاکستان کا مستقبل اُن باصلاحیت نوجوانوں سے جڑا ہے جو اپنی کامیابی کے ساتھ وطن کی ترقی کا عزم رکھتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ گوادر انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی پاک فوج کے اُس عزم و وژن کا مظہر ہے جو بلوچستان کے نوجوانوں کو تعلیم، روزگار اور خود انحصاری کے مواقع فراہم کرنے کے لیے ہمہ وقت سرگرم ہے۔

متعلقہ مضامین

  • مظفر آباد میں 2 روزہ ویمن ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ کا انعقاد
  • مظفر آباد میں 2 روزہ ویمن ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ کا انعقاد
  • لاہور: وفاقی وزیر ماحولیاتی مصدق ملک پاکستان ایڈمنسٹریٹو اسٹاف کالج میں مینجمنٹ کورس کی گریجویشن تقریب میں سرٹیفکیٹ تقسیم کررہے ہیں
  • روشن معیشت رعایتی بجلی پیکج کا اعلان قابل تحسین ہے،حیدرآباد چیمبر
  • نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے صدر شمس الرحمن سواتی نے راولپنڈی میں بنو قابل پروگرام میں شرکت کی۔ اس موقع پر راجہ جواد اودیگر نے ان کا استقبال کیا
  • پاک فوج کی کوششوں سے گوادر میں جدید ٹیکنالوجی انسٹیٹیوٹ قائم
  • جسارت ڈیجیٹل میڈیا کی تقریب پذیرائی، نمایاں کارکردگی پر تقسیم اسناد اور نقد انعامات تفیض
  • غلط بیانی قابل قبول نہیں، پاکستان نے استنبول مذاکرات سے متعلق افغان طالبان کا بیان مسترد کردیا
  • حکومت نے نوجوانوں کا روزگار چھینا اور ملک کی دولت دوستوں کو دے دی، پرینکا گاندھی
  • ترک تنظیم ٹکاکے نمائندوں کا الخدمت آفس اور ڈائیگنوسٹک لیبارٹری کا دورہ