جدید فیچرز کا حامل ویوو کا نیا سمارٹ فون Y200 اب پاکستان میں دستیاب
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 جنوری2025ء) مشہورِ زمانہ سمارٹ فون برانڈ ویوو نے آج پاکستان میں اپنے جدید ترین سمارٹ فون Y200 کی دستیابی کا اعلان کر دیا ہے۔ اس سمارٹ فون کو خاص طور پر صارفین کی روزمرہ ضروریات کو پورا کرنے کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی کے ساتھ تیار کیا گیا ہے۔
ویوو Y200 میں موجود 5000mAh کی بڑی بیٹری 80W FlashCharge ٹیکنالوجی کی مدد سے منٹوں میں تیزی سے چارج ہوجاتی ہے۔
صارفین کے تجربے کو بہترین بنانے کے لیے یہ سمارٹ فون Snapdragon® 685 Processor کے ساتھ اعلیٰ کارکردگی فراہم کرتا ہے۔ اس کے علاوہ ، 1800nits Peak Brightness کے ساتھ ویوو Y200 کا 120Hz AMOLED Display صارفین کے سکرین دیکھنے کے تجربے کو مزید پرلطف بنادیتا ہے۔
(جاری ہے)
ویوو Y200 کے AI Aura Light Portrait فیچر کی مدد سے صارفین اپنی زندگی کے خوبصورت لمحات کو بہترین طریقے سے محفوز کرسکتے ہیں۔ تصاویر کو مزید دلکش بنانے کے لیے اس میں AI Erase اور AI Photo Enhancement جیسے فیچرز بھی موجود ہیں۔
ویوو Y200 پاکستان میں دو دلکش رنگوں Titanium Silver اور Emerald Green میں دستیاب ہے اور اس کے Ultra-Slim Design کو مزید پائدار بنانے کے لیے اس میں IP64 Dust and Water Resistance بھی دی گئی ہے۔
قیمت اور دستیابی
ویوو کا نیا Y200 (256GB) اس وقت پاکستان بھر میں 65،999 روپے میں خریدای کے لیے دستیاب ہے۔ ویوو Y200 کے ساتھ ایک سال کی آفیشل وارنٹی فراہم کی جارہی ہے اور ساتھ ہی ساتھ کسی خرابی کی صورت میں 15 دن تک مفت تبدیلی کی سہولت بھی میسر ہے۔ نیز تمام ایسیسریز کے لیے بھی 6 ماہ کی وارنٹی فراہم کی جاتی ہے۔ ویوو کا نیا Y200 سمارٹ فون پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی سے تصدیق شدہ ہے اور دونوں سم کارڈ سلاٹس پر فور جی ایل ٹی ای، تھری جی اور ٹوجی موبائل انٹرنیٹ چلانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ زونگ صارفین اگرسلاٹ ون میں اپنی 4G سم استعمال کریں تو انہیں 12 گیگا بائیٹ مفت موبائل ( 2GB/ماہ ، چھ ماہ کے لیے) انٹرنیٹ بھی فراہم کیا جائے گا۔
.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے سمارٹ فون کے ساتھ کے لیے
پڑھیں:
پاکستان مشکل وقت میں قطر کے ساتھ کھڑا ہے: وزیراعظم شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان مشکل وقت میں قطر کے ساتھ کھڑا ہے۔
وزیراعظم کی دوحہ میں امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات ہوئی ہے۔ دونوں رہنماؤں نے خطے کی صورتحال پر قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔
وزیراعظم ہاؤس کے مطابق ملاقات عرب اسلامک سربراہی اجلاس کے موقع پر ہوئی۔
کراچی/دوحا قطر کے دارالحکومت دوحا میں خلیج تعاون...
ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی ملاقات میں شریک تھے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے 9 ستمبر کو دوحہ میں اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کی۔ اور قطر کی خودمختاری اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور قطر کے برادرانہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے، مشرق وسطیٰ میں اسرائیلی جارحیت فوری روکی جائے۔امہ کے اتحاد کی آج پہلے سے زیادہ ضرورت ہے۔