Jasarat News:
2025-04-26@08:39:16 GMT
سعودی عرب نے 2025ءکے حج فلائٹ آپریشن کا اعلان کردیا
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT
ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی حکام نے رواں سال حج کے لیے فلائٹ شیڈول کا اعلان کر دیا ۔ حج آپریشن کا باقاعدہ آغاز 29 اپریل سے ہوگا۔ خصوصی موبائل ایپ سے عازمین حج کے لیے تمام معلومات ان کے موبائل فون پر دستیاب ہوں گی۔عازمین اپنے حج گروپ کی معلومات، تربیتی شیڈول، فلائٹ رہائش اور دیگر امور سے آگاہ رہیں گے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
سندھ حکومت نے یکم مئی کو عام تعطیل کا اعلان کردیا
سندھ حکومت نے یکم مئی کو عام تعطیل کا اعلان کردیا، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق صوبہ بھر میں جمعرات کو سرکاری و نیم سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔
نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ یکم مئی کو اسکول کالجز اور جامعات بھی بند رہیں گی۔