اسلام آباد (نمائندہ  خصوصی) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے  اخبار سے انٹرویو میں کہا کہ پاکستان چین کی مالیاتی منڈیوں تک رسائی اور ہانگ کانگ میں کارپوریٹ سٹاک لسٹنگز کی حوصلہ افزائی کرنے کے لیے تیار ہے۔ رواں مالی سال کے آخر تک پانڈا بانڈ کا ابتدائی اجرا متوقع ہے۔ پاکستان کی آئی ایم ایف سے بیل آؤٹ کے بعد کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری آئی ہے۔ وزیر خزانہ نے عالمی ایجنسیوں سے ’’بی‘‘ کی درجہ بندی کی توقع ظاہر کی۔ وزیر خزانہ  نے کہا کہ پاکستانی چینی مشترکہ منصوبے سروس لانگ مارچ کی ہانگ کانگ میں لسٹنگ متوقع ہے۔ وزیر خزانہ نے پاکستانی کمپنیوں کے لیے مزید لسٹنگز کے امکانات پر زور دیا۔ پاکستان اور چین کے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے چین- پاکستان اقتصادی راہداری ایک اہم قدم ہے، جو بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کا فلیگ شپ منصوبہ ہے۔ وزیر خزانہ نے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کو اہم قرار دیا۔  پاکستان میں اقتصادی اصلاحات سے مہنگائی میں کمی آئی ہے۔ پاکستان میں مہنگائی میں نمایاں کمی آئی ہے، جو مئی 2023 میں 38% تھی اور اس ماہ 3% تک آ گئی ہے۔ دریں  اثنا وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ  حکومت مالی شمولیت کو پائیدار اقتصادی ترقی کا بنیادی ستون سمجھتی ہے اور اس کی تیز تر فروغ کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے یہ بات بدھ کو یہاں پاکستان مائیکرو فنانس انویسٹمنٹ کمپنی (پی ایم آئی سی) کی قیادت کے ساتھ اہم ملاقات  میں کہی۔ پی ایم آئی سی کے وفد کی قیادت چیئرمین نوید اے خان نے کی۔ وفد میں  سی ای او پی ایم آئی سی یاسر اشفاق، سی ای او کارانداز پاکستان وقاص الحسن اور ہیڈ آف پورٹ فولیو اینڈ سیکٹر ڈویلپمنٹ ثاقب صدیقی بھی شامل تھے۔ پی ایم آئی سی 2016ء میں نیشنل فنانشل انکلوژن سٹرٹیجی (این ایف آئی ایس) کے تحت قائم کی گئی تھی۔ یہ کمپنی ایک کلیدی مائیکروفنانس ادارے کے طور پر پاکستان میں مالی شمولیت کو فروغ دینے کے لیے کام کررہی ہے۔ ملاقات کے دوران پی ایم آئی سی کی ٹیم نے چھوٹے قرضوں (مائیکروفنانس) کے منظرنامے کا تفصیلی جائزہ پیش کیا، جس میں کلیدی چیلنجز اور مواقع کو اجاگر کیا گیا۔ ملاقات میں مالی شمولیت کے حوالے سے کئی اہم چیلنجز پر روشنی ڈالی گئی جن میں دوہرے ریگولیٹری فریم ورک سے ایم ایف آئیز اور ایم ایف بیز کے مختلف ضوابط سے نظام کی  پیچیدگی، فنڈنگ تک محدود رسائی، رسائی بڑھانے کے لیے بڑی مقدار میں لیکویڈیٹی کی ضرورت، ادارہ جاتی صلاحیت کی کمی اور این ایف آئی ایس ہدف کی فعال نگرانی جیسے چیلنجز شامل ہیں۔ وزیر خزانہ نے پیش کیے گئے خیالات کو سراہا اور ان چیلنجز کے حقیقت پسندانہ اور عملی حل کی اہمیت پر زور دیا۔ 

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: پی ایم ا ئی سی نے کے لیے

پڑھیں:

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مسلسل دوسرے روز تیزی کا رحجان ، 100 انڈیکس نے 1 لاکھ 56 ہزارپوائنٹس کی نفسیاتی حدکو عبورکرلیا

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2025ء) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں منگل کومسلسل دوسرے روزبھی کاروبارمیں تیزی کارحجان رہا اورکے ایس ای 100انڈیکس نے ایک مرتبہ پھر1لاکھ 56ہزارپوائنٹس کی نفسیاتی حدکوکامیابی سے عبورکیا۔دن 12بجے تک کے ایس ای 100انڈیکس میں 720.94پوائنٹس کااضافہ ہوااورانڈیکس 156105.44پوائنٹس تک پہنچ گیا۔

(جاری ہے)

مجموعی طورپر584308679حصص کالین دین ہواجن کی مالیت 19.26ارب روپے تھی۔

کے ایس ای 30انڈیکس 281.53پوائنٹ اضافے کے بعد47748.52پوائنٹس تک جبکہ اسلامی مالیات کاحامل کے ایم آئی 30انڈیکس 1814.26پوائنٹ کے اضافے سے 229459پوائنٹس تک پہنچ گیا۔فیوچرٹریڈنگ کے تحت 4.32ارب روپے کے سودے طے پائے۔ بینک آف پنجاب،پاکستان انٹرنیشنل بلک ٹرمینل اورمیڈیاٹائمز لیمیٹڈ سرفہرست ایڈوانسرکمپنیاں رہیں۔

متعلقہ مضامین

  • ای بائیکس رجسٹریشن میں نمایاں اضافہ
  • ترسیلات زر پاکستان کی لائف لائن، پالیسی تسلسل یقینی بنائیں گے: وزیر خزانہ
  • امریکا نے ایران کے مالیاتی نیٹ ورک پر نئی پابندیاں عائد کردیں 
  • مالی سال 2025 میں وفاقی خسارہ کم ہو کر 7.1 ٹریلین روپے رہا، وزارت خزانہ کا دعویٰ
  • پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مسلسل دوسرے روز تیزی کا رحجان ، 100 انڈیکس نے 1 لاکھ 56 ہزارپوائنٹس کی نفسیاتی حدکو عبورکرلیا
  • سیلاب مہنگائی بڑھنے کا خدشہ ‘ سٹیٹ بنک : شرح سود 11فیصدبرقرار
  •  وزیر خزانہ سے پولینڈ کے سفیر کی ملاقات‘ تجارت بڑھانے پر  تبادلہ خیال
  • ٹی 20ایشیاکپ: سری لنکا نے ہانگ کانگ کو 4وکٹوں سے ہرادیا
  • ایشیا کپ: سری لنکا نے ہانگ کانگ کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
  • ایشیا کپ: سری لنکا کا ہانگ کانگ کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ