بنگلہ دیشی جنرل کی ائرچیف سے ملاقات، جے ایف 17 تھنڈر طیاروں میں دلچسپی
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT
اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) بنگلہ دیش کی آرمڈ فورسز ڈویژن کے پرنسپل سٹاف آفیسر لیفٹیننٹ جنرل ایس ایم قمر الحسن کی قیادت میں بنگلہ دیش کے دفاعی وفد نے ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران پاک فضائیہ کے سربراہ نے مشترکہ تربیتی اقدامات کے ذریعے دونوں فضائی افواج کے درمیان فوجی شراکت داری کو بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ دونوں معززین نے مشترکہ تربیت سمیت باہمی تعاون کی راہیں تلاش کرنے پر بھی اتفاق کیا۔ لیفٹیننٹ جنرل ایس ایم قمر الحسن نے موجودہ قیادت میں پاک فضائیہ کے جدید منصوبوں، جدید ٹیکنالوجیز اور مقامی طور پر تیار کردہ تکنیکی فریم ورک کو سراہا۔ انہوں نے جدید ترین فوجی ہارڈویئر، خاص طور پر JF-17 تھنڈر لڑاکا طیاروں کی تیاری میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ پاک فضائیہ کے سربراہ اور بنگلہ دیشی دفاعی وفد کے درمیان ملاقات دونوں ممالک کے درمیان فوجی شراکت داری، تعاون کو فروغ دینے اور مضبوط تعلقات کو فروغ دینے کے پختہ عزم کی نشاندہی کرتی ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: پاک فضائیہ کے
پڑھیں:
محسن نقوی کی عمان کے رائل منسٹر جنرل سلطان بن محمد ال نعمانی سے ملاقات
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیر داخلہ محسن نقوی نے مسقط میں عمان کے رائل منسٹر جنرل سلطان بن محمد ال نعمانی سے اہم ملاقات کی۔ جس میں پاک عمان تعلقات اور پاکستانی شہریوں کے ویزا ایشوز کے حل کے حوالے سے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ خطے کی مجموعی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی اور پاک عمان تعلقات کے فروغ کے لئے باہمی رابطے بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ عمان اور پاکستان مشترکہ مذہبی و ثقافتی رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں۔ عمان میں لاکھوں پاکستانی برسرروزگار ہیں اور معیشت کی مضبوطی میں کردار ادا کر رہے ہیں۔ عمان کے ساتھ ہر سطح پر شراکت داری بڑھانا چاہتے ہیں۔ عمانی رائل منسٹر سلطان بن محمد النعمانی نے کہا کہ پاکستان اور عمان کے درمیان برادرانہ و تاریخی رشتہ ہے۔