آرمی چیف سے ملاقات میں اپنا سارا معاملہ ان کے سامنے رکھ دیا، بیرسٹر گوہر
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT
اڈیالہ جیل کے باہر غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے چئیرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ میری آرمی چیف سے ملاقات ہوئی ہے، میں اور علی امین گنڈا پور دونوں آرمی چیف سے ملے، ملاقات ہماری پشاور میں ہوئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ میں اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور دونوں آرمی چیف سے ملے اور اپنا سارا معاملہ آرمی چیف کے سامنے رکھ دیا۔ اڈیالہ جیل کے باہر غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میری آرمی چیف سے ملاقات ہوئی ہے، میں اور علی امین گنڈا پور دونوں آرمی چیف سے ملے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملاقات ہماری پشاور میں ہوئی ہے، ہم نے اپنا سارا معاملہ آرمی چیف کے سامنے رکھ دیا ہے، بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ دوسری جانب سے مثبت پیش رفت ہوئی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: آرمی چیف سے ہوئی ہے نے کہا
پڑھیں:
سونا مزید سستا، فی تولہ قیمت میں کتنی بڑی کمی ریکارڈ ہوئی؟
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 4600 روپے کمی ہو گئی ہے۔
ملک میں فی تولہ سونا 4600 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 27 ہزار 436 روپے کا ہو گیا ہے۔ جب کہ 10 گرام سونا 3944 روپے کم ہو کر3 لاکھ66 ہزار 457 روپے تک پہنچ گیا ہے۔
جبکہ عالمی بازار میں سونا 46 ڈالر کمی کے بعد 4050 ڈالر فی اونس کا ہوگیاہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاکستان میں سونا ڈالر سونے کی قیمت سونے کی قیمت میں کمی فی تولہ سونا