Jasarat News:
2025-07-11@02:40:56 GMT

ٹھٹھہ ،متنازع سی آئی اے انچارج عہدے سے معطل

اشاعت کی تاریخ: 11th, July 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ٹھٹھہ(نمائندہ جسارت) ٹھٹھہ میں متنازع حیثیت اختیار کرنے والے سی آئی اے انچارج ممتاز بروہی کو فوری طور پر ان کے عہدے سے معطل کر دیا گیا ہے۔ پولیس ہیڈ کوارٹر کراچی کے “بی کمپنی” میں رپورٹ کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے ان سے فوراً چارج واپس لے لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، کچھ مہینے قبل میرپور ساکرو کے ٹاؤن چیئرمین اقبال خاصخیلی اور صحافی یوسف شاہین پر مبینہ تشدد کے واقعے میں ممتاز بروہی کو ایف آئی اے کرائم سیل حیدرآباد کی جانب سے ایف آئی آر میں نامزد کیا گیا تھا۔ گرفتاری کے بعد وہ ضمانت پر رہا ہوا، لیکن اس واقعے کے بعد وہ ضلع ٹھٹھہ میں ایک متنازع پولیس افسر کی حیثیت اختیار کر گیا۔ اس کے علاوہ، کراچی کے ایک وکیل نے بھی سی آئی اے انچارج ممتاز بروہی کے خلاف سٹی کورٹ کراچی میں مقدمہ دائر کیا تھا، جس میں الزام لگایا گیا کہ بروہی نے مبینہ طور پر انہیں اغوا کرنے کی کوشش کی۔ اس کیس میں عدالت کی جانب سے ان کیخلاف ضمانت کے قابل گرفتاری وارنٹ بھی جاری کیے گئے تھے۔ان تمام معاملات کو مدنظر رکھتے ہوئے، آئی جی سندھ کے حکم پر ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ، سی پی او آفس کراچی نے ایک باقاعدہ آرڈر جاری کیا۔ اس آرڈر کے تحت ممتاز بروہی کو فوری طور پر معطل کر دیا گیا اور انہیں کراچی رینج کے ساؤتھ زون میں واقع پولیس ہیڈ کوارٹر میں رپورٹ کرنے کی ہدایت دی گئی۔ آرڈر کے اجرا کے بعد ممتاز بروہی سے فوری طور پر چارج واپس لے لیا گیا، جس کے بعد وہ کراچی رپورٹ کرنے کے لیے روانہ ہو گی۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ممتاز بروہی ا ئی اے کے بعد

پڑھیں:

ڈی جی ریسکیو خیبرپختونخوا شاہ فہد کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا حکومت نے ریسکیو 1122 کے ڈائریکٹر جنرل شاہ فہد کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا ۔

 اس ضمن میں باقاعدہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق محمد طیب عبداللہ کو نیا ڈی جی ریسکیو 1122 تعینات کر دیا گیا ہے۔

 سرکاری اعلامیے کے مطابق شاہ فہد کو ریسکیو ڈیپارٹمنٹ سے ہٹا کر اب پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (PDA) کا ڈائریکٹر جنرل مقرر کیا گیا ہے۔ ان کی جگہ محمد طیب عبداللہ کو فوری طور پر ریسکیو 1122 کے سربراہ کا چارج دے دیا گیا ہے۔

لیاری حادثہ؛ گورنر سندھ کا متاثرہ مکینوں کو 80 گز کے متبادل پلاٹس دینے کا اعلان


 
 

متعلقہ مضامین

  • کوئٹہ سے اندرون ملک کی ٹرین سروس معطل
  • حمیرا اصغر کے والد نے لاش لینے سے انکار کردیا، پولیس
  • اسرائیل کا متنازع منصوبہ: غزہ کے 6 لاکھ شہریوں کی جبری نقل مکانی کا انکشاف
  • خیرپور: سچل لائبریری کے ڈائریکٹر غلام سرور کی ڈائریکٹر جنرل کے عہدے پر ترقی
  • سندھ کابینہ کے تین اہم ارکان کو عہدے سے فارغ کیے جانے کا امکان
  • ڈی جی ریسکیو خیبرپختونخوا شاہ فہد کو عہدے سے ہٹا دیا گیا
  • متنازع پیکا ایکٹ کالعدم قرار دینے کی درخواست پر سماعت
  • روسی وزیر ٹرانسپورٹ نے عہدے سے برطرفی کے بعد خود کشی کرلی
  • کراچی میں انتہائی مخدوش 51 عمارتیں گرانے کا فیصلہ‘ سانحہ لیاری پر سربراہ ایس بی سی اے معطل