سکھر ، سیپکو کی کھلی کچہری، عوام پھٹ پڑے ، بدعنوانی کیخلاف احتجاج
اشاعت کی تاریخ: 11th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سکھر (نمائندہ جسارت) سیپکو کی کھلی کچہری میں عوام پھٹ پڑے، ناجائز بلنگ اور بدعنوانی کے خلاف شدید احتجاج، سکھر میں سیپکو (SEPCO) کی جانب سے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا جس میں سینکڑوں شہریوں نے شرکت کی اور بجلی سے متعلق شکایات، مسائل اور مظالم کے خلاف کھل کر آواز بلند کی۔ کچہری کے دوران عوام کی جانب سے سیپکو کی مبینہ زیادتیوں، ناجائز بلنگ، غیر قانونی کٹوتیوں اور ناقص سروس کے خلاف شدید احتجاج سامنے آیا۔شہریوں کا کہنا تھا کہ سیپکو کی طرف سے بھیجے جانے والے بجلی کے بلوں میں بے تحاشا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ ناجائز ڈِیڈکشن اور میٹر یونٹس کی بنیاد پر لاکھوں روپے کی کٹوتیاں کی جا رہی ہیں، جو غریب عوام کے لیے ناقابل برداشت بن چکی ہیں۔متعدد افراد نے شکایت کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے میٹر بالکل درست حالت میں کام کر رہے ہیں، اس کے باوجود انہیں ہزاروں روپے کے اضافی بل بھیجے جا رہے ہیں، جو ان کے مالی وسائل سے باہر ہیں۔احتجاج میں شریک ایک شہری نے جذباتی انداز میں کہا:”اتنا ظلم تو شاید ظالموں نے بھی نہ کیا ہو، ہمارا صبر اب جواب دے چکا ہے، ہمیں بتایا جائے کہ غریب آخر کہاں جائیں۔کچہری کے دوران بعض شہریوں نے سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ سیپکو کا عملہ مبینہ طور پر رشوت لے کر میٹرز کو چلاتا ہے، اور بغیر کسی قصور کے عام شہریوں کو مجرم بنا کر جرمانے عائد کیے جا رہے ہیں۔شہریوں نے حکومت اور سیپکو انتظامیہ سے پرزور مطالبہ کیا کہ ناجائز بلوں کو فوری طور پر ختم کیا جائے۔بلاجواز لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا جائے۔کرپٹ سیپکو اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔واضح رہے کہ سکھر میں گزشتہ کئی ماہ سے سیپکو کی پالیسیوں کے خلاف عوامی بے چینی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ مختلف علاقوں میں عوام متعدد بار احتجاج کر چکے ہیں، تاہم تاحال سیپکو کی جانب سے کوئی واضح اور مستقل پالیسی یا اصلاحی اقدام سامنے نہیں آ سکا۔عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ اگر فوری طور پر مسائل کا حل نہ نکالا گیا تو احتجاج کا دائرہ کار مزید وسیع ہو سکتا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
جیکب آباد ،8 گھنٹے کی طویل لوڈشیڈنگ ،شہر تاریکی میں ڈوبا رہا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250918-2-16
جیکب آباد (نمائندہ جسارت) جیکب آباد سیپکو کاشہرمیں 8گھنٹے طویل بریک ڈائون،پورا شہر تاریکی میں ڈوبا رہاشدید گرمی میں شہریوں نے رات جا گر گزاری ،لوڈرا میںلائن میں فالٹ کی باعث طویل بجلی کی بندش،متبادل ٹھل کی لائن سے بھی صارفین کو محروم رکھا گیا،اضافی بلوں اور لوڈشیڈنگ پر سیپکو پر نیپرا کے جرمانے کے بعد غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے بجائے بڑھا دی گئی شکایات تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میںسیپکو کی جانب سے 8گھنٹے کو طویل بریک ڈائون کیا گیا جس کے باعث پورا شہر تاریکی میں ڈوبا رہا شدید گرمی میں شہریوں نے رات جاگ کر گذاری گھریلوں خواتین ،بچوں،ہسپتال میں مریضوں اور جیل میں قیدیوں کو شدید مشکلات کاسامنا کرنا پڑا ،متعدد کی حالت غیر ہو گئی جنکو قریبی کلینک لیجاکر طبی امداد دی گئی آر ای گرڈ ہاد ی بخش بھٹو کے مطابق لوڈرا لائن میں جمپر کی خرابی کے باعث شہر کی مین سپلائی بند ہوئی دوسری جانب متبادل ٹھل کی لائن سے جیکب آباد کے صارفین کو بجلی کی فراہمی نہیں دی گئی اور سیپکو حکام نے پورا شہر کو بجلی کی فراہمی سے محروم رکھا صارفین نے شکایات کی ہیں کہ اضافی بلوں اور لوڈشیڈنگ پر نیپرا کے جرمانے کے بعد سیپکو کی جانب سے جیکب آباد میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے بجائے بڑھا دی گئی ہے۔