نادرا کی ویب سائٹ بند،موبائل ایپ لانچ کرنے فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT
اسلام آباد :وفاقی حکومت نے نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کی ویب سائٹ بند کرکے موبائل ایپلیکیشن لانچ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
جعلی ویب سائٹس کےذریعے شہریوں کی شناختی دستاوزات کی تیاری اور ذاتی معلومات کےغلط استعمال کےبعد 17جنوری سے ویب سائٹ بند کرنے کا اعلان کیا اگیاہے۔
وزارت داخلہ کی جانب سے جعل ساز عناصر کا سختی سے نوٹس لیےجانے کے بعد نادرا ودیگر اداروں کے ساتھ ملکر ایسے عناصر کے خلاف سخت کارروائی یقینی بنائی جارہی ہے۔ فیصلہ کیا گیا ہے کہ پاک آئی ڈی ویب سائٹ کی بندش کے بعد موبائل ایپ لانچ ہوگی اور شہریوں کو ویب سائٹ کی تمام خدمات یہاں بآسانی دستیاب ہوں گی ۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بیان میں کہا کہ ویب سائٹ کے استعمال میں شہریوں بالخصوص بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو مشکلات کا سامناتھا۔انگلیوں کے نشانات اور مطلوبہ دستاویزات اسکین کرکے اپ لوڈ کرنے میں پریشانی ہوتی تھی۔وزارت داخلہ اور خارجہ نے جعلساز عناصر کا سختی سے نوٹس لیا ہے۔
وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ نادرا کی موبائل ایپ پر خدمات اب پہلے سے بہت بہتر بنادی گئی ہیں۔ شناختی کارڈ، نائکوپ، پی او سی ، ب فارم ، ایف آرسی سمیت تمام خدمات موبائل ایپ پر دستیاب ہیں۔ شہری گھر بیٹھے موبائل ایپ پر شناختی دستاویزات کی تمام کارروائی مکمل کر سکتے ہیں۔
وزیر داخلہ نے یہ بھی بتایا کہ ویب سائٹ بند کرکے آزاد جموں و کشمیر، گوادر اور گلگت بلتستان میں 3 نئے ریجنل سینٹر بنائے جائیں گے۔
محسن نقوی کے مطابق نادرا کے 3 نئے ریجنل دفاتر 31 مارچ سے کام شروع کریں گے۔ ان دفاتر کے قیام سے نادرا حکام اور شہریوں کے درمیان رابطے میں آسانی ہو گی اور دور دراز علاقوں کے نادرا مراکز میں خدمات کی فراہمی بہتر ہوجائے گی۔ شہریوں کی شکایات کا بھی فوری ازالہ ممکن ہوسکے گا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ مارچ تک ملک کی تمام تحصیلوں میں نادرا دفاتر کے قیام کا ہدف حاصل کر لیا جائے گا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ویب سائٹ بند موبائل ایپ
پڑھیں:
وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کا شرینگل بار میں خطاب، وکلاء کی خدمات کو سراہا، خصوصی گرانٹ کا اعلان
شرینگل, اپر دیر (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران اور مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے صدر، انجینئر امیر مقام نے تحصیل بار شرینگل اپر دیر کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی اور وکلاء برادری سے خطاب کیا۔
اپنے خطاب میں وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں وکلاء نے آئین و قانون کی بالادستی اور جمہوریت کے استحکام کے لیے بے مثال کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے وکلاء برادری کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت وکلاء کے مسائل کو حل کرنے میں گہری دلچسپی رکھتی ہے اور اس حوالے سے عملی اقدامات بھی کیے جا رہے ہیں۔
انجینئر امیر مقام نے بعض عناصر کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ وکلاء کو ذاتی مفادات کے لیے استعمال ہونے سے گریز کرنا چاہیے، کیونکہ وکلاء معاشرے میں انصاف، قانون اور شعور کی علامت ہیں۔
وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے شرینگل بار کے لیے خصوصی گرانٹ کا اعلان بھی کیا، جسے وکلاء برادری نے سراہا اور ان کے اس اقدام کو بار کی بہتری کے لیے خوش آئند قرار دیا۔
تقریب کے آخر میں بار کے عہدیداران نے وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ حکومت وکلاء کے مسائل کو حل کرنے میں اپنا کردار جاری رکھے گی۔
Post Views: 8