کینیڈا میں پاکستانی ہائی کمشنر محمد سلیم نے گورنر جنرل کو اپنی سفارتی اسناد پیش کردیں
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT
کینیڈا میں پاکستانی ہائی کمشنر محمد سلیم نے گورنر جنرل اور کمانڈر انچیف میری جے مے سائمن کو اپنی سفارتی اسناد پیش کردیں۔
اس موقع پر منعقدہ تقریب میں سینئر سفارت کاروں، قونصل جنرل ٹورنٹو، قونصل جنرل مونٹریال اور تجارت اور سرمایہ کاری کے مشیر نے شرکت کی۔
ہائی کمشنر محمد سلیم نے گورنر جنرل کینیڈا کوصدر، وزیراعظم اور پاکستانی عوام کی طرف سے مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پاکستان اور کینیڈا کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مضبوط بنیادیں ہیں۔
محمد سلیم نے کہا کہ کینیڈا کے ساتھ ہمارے عوام کے مضبوط تعلقات اور باہمی مفادات ہیں،میں اقتصادی سفارت کاری پر خصوصی توجہ کے ساتھ ٹھوس شراکت داری کو فروغ دینے کا منتظر ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ہائی کمیشن اور تینوں قونصل خانے دو طرفہ روابط کو فروغ دینے کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے۔
پاکستانی ہائی کمشنر نے متحرک پاکستانی کینیڈین کمیونٹی کے ساتھ روابط قائم کرنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: محمد سلیم نے ہائی کمشنر
پڑھیں:
تاجکستان کے چیف آف جنرل سٹاف کی جوائنٹ چیفس جنرل ساحر شمشاد سے ملاقات،دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
تاجکستان کے چیف آف جنرل سٹاف کی جوائنٹ چیفس جنرل ساحر شمشاد سے ملاقات،دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق WhatsAppFacebookTwitter 0 25 July, 2025 سب نیوز
راولپنڈی(سب نیوز)تاجکستان کے چیف آف جنرل سٹاف میجر جنرل سید زادہ بابو جان عبدالقادر کا جوائنٹ سٹاف ہیڈکوارٹرز راولپنڈی کا دورہ کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق دورے کے دوران چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل ساحر شمشاد مرزا سے تاجکستان کے چیف آف جنرل سٹاف، نائب اول وزیر دفاع نے ملاقات کی ۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ ملاقات میں خطے کی بدلتی ہوئی سکیورٹی صورتحال اور مشترکہ سٹرٹیجک مفادات پر گفتگو کی گئی، دونوں عسکری رہنماں کا پاکستان اور تاجکستان کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات پر زور ملاقات میں دو طرفہ دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے امکانات کا جائزہ لیا ۔اسی طرح معزز مہمان نے پاکستانی افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی افواج کی قربانیوں کا اعتراف کیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرصدر مملکت سے سعودی سفیر کی ملاقات، تجارت، معیشت، ثقافت پر تبادلہ خیال صدر مملکت سے سعودی سفیر کی ملاقات، تجارت، معیشت، ثقافت پر تبادلہ خیال پاکستان امن پسند ملک، دشمن کو ہمیشہ مایوسی کا سامنا ہوگا، ترجمان پاک فوج پی ٹی آئی لیگل ٹیم کو بانی پی ٹی آئی کے دستخط شدہ 8 وکالت نامے مل گئے وزیرِ اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق سے سردار یاسر الیاس کی ملاقات ، سیاحت کے فروغ اور سرمایہ کاری کے مواقع پر تفصیلی... پاکستان کی اسرائیلی پارلیمنٹ میں فلسطین سے متعلق قرارداد کی شدید مذمت سابق صوبائی وزیر نوبزادہ محسن علی خان بیٹے اور ساتھیوں سمیت ن لیگ میں شاملCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم