قومی اسمبلی کا اجلاس تیسرے روز بھی اپوزیشن کے احتجاج کی نذر
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT
اسلام آباد: قومی اسمبلی کا اجلاس مسلسل تیسرے روز بھی اپوزیشن کے احتجاج کی نذر ہوگیا، اپوزیشن نے ایجنڈے اور وقفہ سوالات کی کاپیاں پھاڑ کرایوان میں اڑا دیں اور اپوزیشن کی طرف سے کورم کی نشاندہی کردی جبکہ ڈپٹی سپیکر سید غلام مصطفیٰ شاہ کو اجلاس کی کارروائی میں کچھ دیر کے لیے وقفہ کرنا پڑا۔
قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر سید میرغلام مصطفیٰ شاہ کی زیرصدارت ہوا، وزیر اطلاعات کی تقریر کے دوران اپوزیشن کا احتجاج شروع کردیا۔
اپوزیشن کی جانب سے اووو اووو کی آوازیں لگانا شروع کردیا، اپوزیشن ارکان نے نعرے بھی لگائے اور ڈیسک بھی بجائے جاتے رہے، لاٹھی گولی کی سرکار نہیں چلے گی نہیں چلے گی جبکہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے بھی نعرے لگائے گئے۔
پیپلز پارٹی کے رہنما آغا رفیع اللہ نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے صرف ویڈیو بنانی ہوتی ہے، ان کے ورکرز ان کو گالیاں دے رہے ہیں، سڑکوں پر یہ ورکروں کو چھوڑ کر بھاگ جاتے ہیں، اپوزیشن ارکان کی جانب سے کاغذ پھاڑ کر پھینکے گئے۔
وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ یہ بھلے اووواووو کرتے رہیں کیونکہ یہ 9 مئی اور 26 نومبر کو اووو اووو نہیں کر سکے۔
انہوں نے 190 ملین پاؤنڈ کی کرپشن میں غبن کیا، 190 ملین پاؤنڈ کی کرپشن میں ان کے ہاتھ رنگے ہوئے ہیں، میرا سوال یہ ہے کہ کیا وہ پیسہ پاکستان کو ملا 80 ارب غبن کیا گیا، ان کے لیڈر ان کی اہلیہ اور فرح گوگی نے 190 ملین پاؤنڈ کی کرپشن کی ہے، اس غبن کے ذریعے انہوں نے اپنی جیبیں بھری ہیں، جو پیسہ جیبوں میں ڈالا وہ پاکستان کو نہیں آیا 80 ارب انہوں نے ایک اور جرمانے کے طور پر سپریم کورٹ میں جمع کرائے۔
حنیف عباسی نے کہا کہ آپ کو بدعا ہے آپ لگے رہیں گے، اسی طرح آغا رفیع اللہ نے کہا کہ ان کو کہیں تھوڑی شرم کریں تھوڑی حیا کریں، یہ شور شرابے کر کے ٹوپی ڈرامہ کر رہے ہیں، یہ لیڈر آف اپوزیشن حکومت کے ساتھ ملا ہوا ہے۔
اسی دوران پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی اقبال آفریدی نے کورم کی نشاندہی کردی، اپوزیشن ارکان نے ایوان سے واک آؤٹ بھی کر دیا جبکہ جے یو آئی ارکان ایوان میں موجود رہے۔
ڈپٹی اسپیکر سید غلام مصطفیٰ شاہ کی جانب سے گنتی کرانے پر کورم پورا نہ نکلا اور اجلاس کی کارروائی میں 15 منٹ کا وقفہ کر دیا گیا۔
قومی اسمبلی میں اپوزیشن کا شدید احتجاج، ایوان نعروں سے گونجتا رہا
بعدازاں کورام پورا ہونے کے بعد اجلاس دوبارہ شروع ہوا، مختلف کارروائی کے بعد کل جمعہ ساڑھے 11 بجے تک اجلاس ملتوی کردیا گیا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
4اکتوبر احتجاج کے مقدمات؛عمرایوب کے وارنٹ گرفتاری جاری،عدم حاضری پر ضمانتی مچلکے ضبط کرنے کا حکم
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)4اکتوبراحتجاج کے مقدمات میں عدم پیشی پر اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے ، عدالت نے ضمانتی مچلکے بھی ضبط کرنے کا حکم دیدیا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت میں 4اکتوبر احتجاج کے مقدمات کی سماعت ہوئی،عدالت نے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے،انسداددہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے عدم حاضری پر ایکشن لیتے ہوئے عمر ایوب سمیت تمام غیرحاضری کارکنان کے ضمانتی مچلکے ضبط کرنے کا حکم دیدیاجبکہ پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظورکرلی،انسداد دہشتگردی عدالت نے کیس کی سماعت30جولائی تک ملتوی کردی۔
بابوسرسیلاب میں لاپتہ ڈاکٹر سعد کے بیٹے کی لاش مل گئی
یادرہے کہ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب سمیت دیگر ملزمان کیخلاف 4اکتوبر احتجاج کے مقدمات ہیں،عمرایوب سمیت دیگر ملزمان کیخلاف تھانہ شہزادٹاؤن میں مقدمات درج ہیں۔
مزید :