کراچی:

پاک بحریہ نے مشترکہ ٹاسک فورس (150- CTF) کی کمانڈ رائل نیوزی لینڈ نیوی کو سونپ دی۔ 

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاکستان نیوی نے کمبائنڈ ٹاسک فورس 150 کی کمانڈ، بحرین میں کمانڈ کی تبدیلی کی باوقار تقریب کے دوران رائل نیوزی لینڈ نیوی کے حوالے کر دی۔ پاک بحریہ کے کموڈور عاصم سہیل ملک نے کمبائنڈ میری ٹائم فورسز کے کمانڈر وائس ایڈمرل جارج وکوف ( Vice Admiral George Wikoff) کی موجودگی میں کمانڈ باضابطہ طور پر رائل نیوزی لینڈ نیوی کے کموڈور راجر وارڈ (Commodore Rodger Ward ) کے حوالے کی۔ 

جولائی 2024 سے جنوری 2025 تک پاک بحریہ کے زیر قیادت کمبائنڈ ٹاسک فورس 150 نے میری ٹائم سیکیورٹی کے مختلف آپریشنز کیے۔ CTF -150 کے آپریشنز میں فعال شرکت کے علاوہ، پاکستان نیوی اور پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے جہازوں نے اپنے طور پر بھی منشیات کی سمگلنگ کے خلاف تین بڑے آپریشنز کیے۔

مجموعی طور پر پاکستان نیوی  اور کمبائنڈ میری ٹائم فورس نے گزشتہ چھ ماہ کے دوران تقریباً 10 ٹن منشیات قبضے میں لیں جن کی مالیت تقریباً 50 ملین امریکی ڈالر سے زیادہ ہے۔ پاک بحریہ کی قیادت میں کمبائنڈ ٹاسک فورس 150 نے علاقائی تعاون کو آگے بڑھاتے ہوئے اپنے  آپریشنز میں کینیا کی بحریہ اور عمان کی رائل نیوی کے جہازوں کی شرکت کو یقینی بنایا۔

اپنے دور قیادت میں کموڈور عاصم سہیل ملک نے ماریشس، کینیا اور سری لنکا کے اہم سول اور فوجی رہنماؤں سے بات چیت کی اور مشترکہ میری ٹائم سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تعاون اور معلومات کے تبادلےپر زور دیا۔

کمانڈر، کمبائند ٹاسک فورس 150 کے طور پر اپنے دور کے بارے میں خیالات کا اظہار کرتے ہوئے، کموڈور عاصم سہیل ملک نے دنیا بھر کی بحری افواج کے ساتھ کام کرنے کے تجربے پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے پاکستان کی خارجہ پالیسی اور پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف کے وژن کے مطابق مشترکہ میری ٹائم سیکیورٹی کے لیے پاک بحریہ کے عزم کو اجاگر کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاک بحریہ کمبائنڈ میری ٹائم فورسز میں اپنی فعال شرکت پر فخر محسوس کرتی ہے اور اس کی متحرک کوششیں میری ٹائم سیکیورٹی کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کے پختہ عزم کی عکاسی کرتی ہیں۔ 

آنے والے کمانڈر CTF- 150، کموڈور راجر وارڈ نے پاک بحریہ کی مثالی قیادت اور آپریشنل کامیابیوں پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

کمبائنڈ ٹاسک فورس 150 دنیا کی سب سے بڑی بحری شراکت داری کمبائنڈ میری ٹائم فورسز کے تحت کام کرنے والی پانچ ٹاسک فورسز میں سے ایک ہے۔


 

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کمبائنڈ میری ٹائم فورس کمبائنڈ ٹاسک فورس 150 پاک بحریہ کے

پڑھیں:

ندا ڈار ذہنی صحت کا شکار

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ندا ڈار مینٹل ہیلتھ کا شکار ہو گئیں۔

ندا ڈار نے مینٹل ہیلتھ کے ایشو پر کرکٹ سے بریک لے لیا، اس حوالے سے انہوں نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا ہے۔

ندا ڈار نے کہا ہے کہ پچھلے کچھ عرصے میں میری ذات اور پروفیشن کے حوالے سے بہت کچھ ہوا، ان معاملات کی وجہ سے میری ذہنی صحت پر بہت اثر پڑا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ اس وجہ سے میں کرکٹ سے بریک لے رہی ہوں تاکہ اپنے اوپر فوکس کر سکوں، میری پرائیویسی کا خیال رکھنے کی درخواست ہے۔

واضح رہے کہ سابق کپتان ندا ڈار کو آئی سی سی ویمن کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر کے لیے کیمپ میں بلایا گیا تھا جس کے لیے ان کا فٹنس ٹیسٹ لیا گیا  اور فٹنس کی بنیاد پر انہیں ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا تھا۔

فیصل آباد میں لگائے جانے والے کیمپ میں ندا ڈار شامل ہی نہیں تھیں، انہیں اب نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کھیلنے کے لیے کہا گیا تاہم انہوں نے ڈومیسٹک ٹورنامنٹ میں کھیلنے سے منع کر دیا اور کرکٹ سے بریک لے لیا۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • سینئر اداکار فردوس جمال کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نواز دیا گیا
  • ندا ڈار ذہنی صحت کا شکار
  • تھائی لینڈ: پولیس کا طیارہ گر گیا، 6 افراد ہلاک
  • چین کے ایسٹرن تھیٹر کمانڈ کی آبنائے تائیوان سے امریکی جنگی جہاز کے گزرنے پر مکمل نگرانی
  • پاکستان کی قیادت میں کئی ملکوں کا "آپریشن سی اسپریٹ" کا آغاز
  • پاکستان کی زیر قیادت کمبائنڈ ٹاسک فورس 151 کا فوکسڈ آپریشن
  • چین کے ایسٹرن تھیٹر کمانڈ کی آبنائے تائیوان سے امریکی جنگی جہاز کے گزرنے پر مکمل نگرانی
  • دورہ نیوزی لینڈ؛ تماشائیوں سے کیوں لڑے، خوشدل نے راز سے پردہ اٹھادیا
  • پاکستانی ڈیفنس، ملٹری، نیوی اور فضائیہ کے ایڈوائزرز ناپسندیدہ شخصیات قرار ، بھارت چھوڑنے کا حکم
  • گلگت میں لینڈ سلائیڈنگ سے شاہراہ بلتستان بند، غیرملکی خاتون چل بسی، 4 افراد زخمی