علماء نوجوان نسل کو الحادی فکر سے بچائیں، ڈاکٹر راغب نعیمی
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT
چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل کا کہنا ہے کہ ہم حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ پاکستانی عوام فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کیساتھ کھڑے ہیں اور گزشتہ کئی دہائیوں سے اسرائیلی جارحیت کیخلاف جدوجہد میں اپنی جان و مال کا نذرانہ پیش کرنیوالوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے کہا ہے کہ علماء نوجوان نسل کو الحادی فکر سے بچائیں۔ دین کا درست اور حقیقی تصور پیش کرنا آج کے دور کا سب سے بڑا چیلنج ہے۔بطور مسلمان ہمیں اپنی زندگیوں میں اسلامی اقدار اور اخلاقی اصولوں کو اپنانا ہوگا۔ علماء کو نوجوانوں کے ذہنوں میں پیدا ہونیوالے سوالات کا جواب دینے کی پوری کوشش کرنی چاہیے۔ فارغ التحصیل طلبہ اور علماء اپنے اند ر علمی مضبوطی اور روحانیت پیدا کریں۔ ہم حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ پاکستانی عوام فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کیساتھ کھڑے ہیں اور گزشتہ کئی دہائیوں سے اسرائیلی جارحیت کیخلاف جدوجہد میں اپنی جان و مال کا نذرانہ پیش کرنیوالوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ نعیمیہ میں سالانہ ختم بخاری شریف کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ختم بخاری شریف کا آخری سبق شیخ الحدیث علامہ غلام رسول قاسمی نے پڑھایا۔ تقریب میں شیخ الحدیث مفتی عبدالعلیم سیالوی، مفتی انورالقادری، مولانا غلام نصیر الدین چشتی، مولانا محبوب احمد چشتی، ڈاکٹر سلیمان قادری سمیت دینی اساتذہ و طلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ جامعہ نعیمیہ میں سالانہ ختم بخاری شریف کی خوشی میں منعقد کی جا رہی ہے۔ یہ دن ہمارے لیے خوشی کا دن ہے۔ بخاری شریف کا مطالعہ کرنے سے ہم نہ صرف دین کی حقیقتوں کو سمجھتے ہیں بلکہ ہم اپنے اخلاق، عبادات، معاملات اور معاشرتی زندگی کو بہتر بنانے کی راہیں بھی تلاش کرتے ہیں۔ اس کتاب میں موجود احادیث ہمارے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعلیمات اور رہنمائی کا خزانہ ہیں۔ ان تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ہی ہم اپنی دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔ جامعہ نعیمیہ ہمیشہ سے علم کے علمبردار رہا ہے اور یہاں کے اساتذہ اور طلبہ نے اس بات کو حقیقت کا روپ دیا ہے کہ اسلامی تعلیمات اور دینی علوم کی حقیقت کو سمجھنا اور اس پر عمل کرنا ہمارے دین کا اصل مقصد ہے۔ آج کے اس ختم بخاری شریف کی محفل میں میں اپنے تمام اساتذہ کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے ہمارے طلبہ کو بخاری شریف جیسے عظیم کتاب کے علم سے آراستہ کیا، بخاری شریف کی تکمیل نہ صرف ایک علمی کامیابی ہے بلکہ یہ ہماری روحانی ترقی کا ایک اہم سنگ میل بھی ہے۔
انہوں نے کہا کہ دینی طلبہ کو ہمیشہ اپنی صلاحیتوں کو بڑھانے اور نیا سیکھنے کا جذبہ برقرار رکھنا ہوگا۔آپ کو نہ صرف اپنے علم کا استعمال کرنا ہے، بلکہ اپنے اخلاق، کردار اور انسانیت کے اصولوں پر بھی عمل کرنا ہے۔ آپ جہاں بھی جائیں، اپنے وطن، اپنے معاشرتی حلقے اور انسانیت کی خدمت کریں۔ اپنے کردار اور اخلاق کو ہمیشہ بلند رکھیں۔ دنیا میں آپ کی کامیابی کا حقیقی معیار آپ کی نیک نیتی، ایمانداری اور انسانیت کے اصولوں پر عمل کرنے سے ہی طے ہوگا۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ختم بخاری شریف بخاری شریف کی کرتے ہیں
پڑھیں:
کراچی؛ موٹر سائیکل سوار نوجوان کی خاتون سے نازیبا حرکت، ویڈیو سامنے آگئی
کراچی:کراچی میں خاتون سے نازیبا حرکت کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی۔
خاتون سے نازیبا حرکت کا واقعہ اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے گیارہ چشتی نگر شاہد پکوان کے سامنے والی گلی میں پیش آیا۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا گیا کہ موٹر سائیکل پر سوار نوجوان گلی سے گزرتے وقت خاتون کو دیکھ کر موٹر سائیکل واپس موڑ لیتا ہے۔
موٹر سائیکل سوار نوجوان چلتی بائیک پر خاتون کے ساتھ نازیبا حرکت کرتے ہوئے فرار ہو جاتا ہے، متاثرہ خاتون فوری گلی سے باہر نکل جاتی ہے۔