تین دن بعد ٹک ٹاک بند ؟ بڑی خبر
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT
امریکی قانون کے مطابق شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک کی جانب سے ریلیف نہ ملنے کی صورت میں 19 جنوری کو ایپ کو امریکا میں بند کرنے کی تیاریاں شروع کردی گئیں۔
خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق امریکی حکومت یا عدالت کی جانب سے ریلیف نہ ملنے کی صورت میں ٹک ٹاک 19 جنوری کے اختتام کو اپنی ایپ امریکا میں بند کردے گا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ اگر ٹک ٹاک کو ریلیف نہ ملا تو 19 جنوری سے امریکا میں ایپلی کیشن کو غیر فعال کردیا جائے گا، اس صورت میں صارفین ایپ کو ڈاؤن لوڈ نہیں کر سکیں گے۔علاوہ ازیں جن افراد کے پاس موبائل میں ٹک ٹاک کی ایپلی کیشن ہوگی، وہ اس پر مواد کو اپلوڈ کرنے سے محروم ہوجائیں گے جب کہ وہ ٹک ٹاک کے مواد کو ری شیئر بھی نہیں کر سکیں گے۔
خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ امریکا میں جن صارفین کے پاس ٹک ٹاک ایپلی کیشن موجود ہوگی، وہ ایپ پر مواد کو دیکھ سکیں گے لیکن ان کے پاس بھی ایپ دوسرے فیچرز سے غیر فعال ہوجائے گا۔ٹک ٹاک کی مالک کمپنی بائیٹ ڈانس نے واضح طور پر ایپلی کیشن کو 19 جنوری کو بند کرنے کا اعلان نہیں کیا، تاہم متعدد امریکی نشریاتی اداروں نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے پہلے ہی یہ رپورٹ دی تھی کہ ریلیف نہ ملنے کی صورت میں ٹک ٹاک ایپ کو بند کردے گا۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: امریکا میں ریلیف نہ ٹک ٹاک
پڑھیں:
مظفر گڑھ: سیلاب متاثرین امدادی سامان کیلئے لڑ پڑے‘ متعدد کی حالت غیر
مظفر گڑھ (نوائے وقت رپورٹ) مظفر گڑھ کی تحصیل علی پور میں قائم فلڈ ریلیف کیمپ میں بدنظمی سے کئی متاثرین کی حالت غیر ہو گئی۔ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول فلڈ ریلیف کیمپ میں اس وقت شدید بدنظمی دیکھنے میں آئی جب متاثرین کی بڑی تعداد کیمپ میں داخل ہو گئی۔ سیلاب متاثرین کی دھکم پیل اور ہاتھا پائی سے کئی سیلاب متاثرین کی حالت غیر ہو گئی۔ متاثرین امدادی سامان کیلئے لڑ پڑے، اس دوران ہاتھ جو آیا لے کر چل پڑا اور کیمپ خالی کر دیا۔