جوڈیشل کمیشن بنائیں گے تو بات آگے چلے گی، صاحبزادہ حامد رضا
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT
ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ آرمی چیف سے ہونے والی میٹنگ کے مندرجات کا بھی کچھ عرصہ میں پتا چل جائے گا، چیئرمین پی ٹی آئی ہی ملاقات کے بارے بہتر بتا سکتے ہیں، پشاور ملاقات میں سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ جتنی باتیں پریس کانفرنس میں کی گئیں، ان میں سے سنگل بات بھی کمیٹی میں نہیں کی گئی، جوڈیشل کمیشن نہیں بنانا تو نہ بنائیں لیکن جوڈیشل کمیشن بنائیں گے تو بات آگے چلے گی۔ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ آرمی چیف سے ہونے والی میٹنگ کے مندرجات کا بھی کچھ عرصہ میں پتا چل جائے گا، بیرسٹر گوہر ہی ملاقات کے بارے بہتر بتا سکتے ہیں، پشاور ملاقات میں سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے تحریری مطالبات حکومتی کمیٹی نے میڈیا کو پہلے جاری کیے، حکومت ہمارا ڈرافٹ پڑھ کر صدمے میں چلی گئی، تحریری مطالبات میں ایسا کچھ نہیں تھا جسے حکومت بیانیہ بناتی۔ حامد رضا کا کہنا تھا کہ ہماری امیدیں اسی مذاکراتی عمل سے ہیں، بانی نے آج سماعت کے دوران میڈیا سے گفتگو کی ہے۔ ہم جی ڈی اے، جے یو آئی (ف) سے بھی بات کر رہے ہیں، یہ جوڈیشل کمیشن بنا نہیں سکے اور پریس کانفرنس کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج کی پریس کانفرنس کے بعد مذاکرات کو ٹریک پر آنے میں وقت لگے گا، مطالبات پر حکومتی ردعمل سے حیران نہیں ہوں، جو حکومت ایک ملاقات نہیں کرا سکی ان سے کیا امید رکھی جاسکتی ہے۔؟
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: جوڈیشل کمیشن نے کہا کہ
پڑھیں:
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کو جوڈیشل ورک سے روک دیا گیا
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کو جوڈیشل ورک سے روک دیا گیا۔
عدالت نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کو سپریم جوڈیشل کونسل کے فیصلے تک بطور جج کام سے روکنے کا حکم دیا ہے۔
سینئر قانون دان بیرسٹر ظفر اللّٰہ خان اور اشتر علی اوصاف عدالتی معاون مقرر کردیے گئے ہیں جبکہ اٹارنی جنرل سے درخواست کے قابلِ سماعت ہونے پر معاونت طلب کرلی گئی ہے۔
چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر اور جسٹس اعظم خان پر مشتمل ڈویژن بینچ نے سماعت کی تھی اور ڈویژن بینچ نے میاں داؤد کی درخواست پر آج کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کیا ہے۔