Islam Times:
2025-07-26@14:56:14 GMT

پاکستانی زرمبادلہ ذخائر 16 ارب 45 کروڑ ڈالر کی سطح پر آگئے

اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT

پاکستانی زرمبادلہ ذخائر 16 ارب 45 کروڑ ڈالر کی سطح پر آگئے

متحدہ عرب امارات کی جانب سے پاکستان میں رکھے گئے ایک ارب ڈالر کے ڈپازٹس کو مزید ایک سال کے لیے رول اوور کرلیے ہیں۔ متحدہ عرب امارات کے ڈپازٹس کی مدت جنوری 2025ء میں ختم ہو رہی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ زرمبادلہ کے ذخائر میں گذشتہ ایک ہفتے کے دوران 7.3کروڑ ڈالر کے اضافے سے 16 ارب 45 کروڑ ڈالر کی سطح پر آگئے۔ اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے میں زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 3کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا، جس سے سرکاری ذخائر کی مالیت 11.

69 ارب ڈالر سے بڑھ کر 11.72 ارب ڈالر کی سطح پر آگئی۔ اسی طرح تجارتی بینکوں کے ذخائر کی مالیت 4.2 کروڑ ڈالر کے اضافے سے 4.72 ارب ڈالر کی سطح پر آگئی ہے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق متحدہ عرب امارات کی جانب سے پاکستان میں رکھے گئے ایک ارب ڈالر کے ڈپازٹس کو مزید ایک سال کے لیے رول اوور کرلیے ہیں۔ متحدہ عرب امارات کے ڈپازٹس کی مدت جنوری 2025ء میں ختم ہو رہی تھی۔

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: متحدہ عرب امارات ڈالر کی سطح پر ارب ڈالر ڈالر کے

پڑھیں:

امارات میں بچے سے جنسی کے ملزم کو 10 سال قید کی سزا

ابوظہبی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 جولائی 2025ء ) متحدہ عرب امارات میں بچے کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والے شخص کو 10 سال قید کی سزا سنادی گئی۔ خلیجی میدیا کے مطابق ابوظہبی کی فوجداری عدالت نے ایک شخص کو اپنی پرائیویٹ گاڑی میں زبردستی ایک بچے کے ساتھ جنسی زیادتی کا مجرم قرار دیتے ہوئے دس سال قید کی سزا سنائی ہے، قید کی سزا کے علاوہ عدالت نے رہائی کے بعد ملزم پر ایک پابندی بھی عائد کی ہے جس کے تحت مدعا علیہ کو متاثرہ بچے کے گھر کے قریب رہائش اختیار کرنے سے منع کردیا گیا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ یہ کیس اس وقت سامنے آیا جب 10 سالہ متاثرہ کے رشتہ دار نے پولیس رپورٹ درج کروائی، جس میں کہا گیا تھا کہ بچے کو مدعا علیہ نے اپنے گاڑی میں بٹھا کر اس کے گھر کے قریب رہائشی علاقے میں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا، واقعے کے رپورٹ ہونے کے بعد ابوظہبی پبلک پراسیکیوشن نے تحقیقات کا آغاز کیا اور سامنے آنے والے شواہد نے واقعے کے دن جائے وقوعہ پر مدعا علیہ کی گاڑی کی موجودگی کی تصدیق کی، سی سی ٹی وی فوٹیج میں دکھایا گیا کہ علاقے سے نکلنے سے پہلے کار کو ایک سکول کے قریب پارک کیا گیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • ایشیا کپ 9 تا 28 ستمبر متحدہ عرب امارات میں ہوگا، صدر ایشین کرکٹ کونسل محسن نقوی
  • پاکستانی فارما برآمدات 457 ملین ڈالر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئیں
  • متحدہ عرب امارات میں روزگار کا سنہری موقع
  • بڑے سیاسی گھرانے کی شخصیت کے کرپٹو میں 10 کروڑ ڈالر ڈوب گئے
  • پاکستانی روپے کی قدر میں بہتری، ڈالر کے مقابلے میں 76 پیسے کا اضافہ
  • پاکستانی زرمبادلہ ذخائر میں گزشتہ ہفتے کروڑوں ڈالر کی کمی ریکارڈ
  • زیر زمین ‘وائٹ ہائیڈروجن’ کے قدرتی ذخائر کی تلاش جاری، کیا بالآخر صاف ایندھن دستیاب ہوگیا ہے؟
  • زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران کمی ریکارڈ
  • امارات میں بچے سے جنسی کے ملزم کو 10 سال قید کی سزا
  • پاکستان، افغانستان اور یو اے ای کے درمیان سہ ملکی سیریز پر اہم پیشرفت