خیرپور: ڈاکٹروں کا مختلف اسپتالوں کادورہ وارڈز کے معائنے کیے
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2025 GMT
خیرپور (جسارت نیوز) سول سرجن ڈاکٹر مسرور ضیاء شاہ، اے ایم ایس سٹی اسپتال ڈاکٹر اسد محمود پھلپوٹو، ڈاکٹر شیراز پھلپوٹو نے سول اسپتال، سٹی اسپتال اور لیڈی ویلنگٹن کا دورہ کرکے اسپتال کے مختلف وارڈز کا دورہ کرکے مریضوں سے طبیعت دریافت کی اور ان کی شکایات سنیں جبکہ اسپتال میں موجود سرکاری میڈیکل اسٹوروں کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر سول سرجن مسرور ضیاء شاہ، ایڈیشنل سول سرجن اسد محمود پھلپھوٹہ، ڈاکٹر شیراز پھلپھوٹہ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کوشش ہے کہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے تاکہ دور دزار سے آنے والوں مریضوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ ملازمین کو خبردار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مریضوں سے اچھا برتائو کریں۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ایف آئی اے کی بڑی کارروائی؛ غیر قانونی سرحد پار کرتے ہوئے 33 غیر ملکی گرفتار
ایف آئی اے نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی بارڈر کراسنگ کرنے والے 33 غیر ملکیوں کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل نے تفتان میں کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر بارڈر کراس کرنے کی کوشش کرنے والے 33 غیر ملکی شہریوں کو گرفتار کرلیا۔
گرفتار کیے گئے ملزمان کا تعلق بنگلا دیش سے ہے ، جو رواں سال جون اور جولائی میں وزٹ ویزے پر پاکستان آئے تھے۔ ملزمان نے ماشکیل بارڈر ضلع چاغی سے بارڈر کراسنگ کی کوشش کی ۔
ایف آئی اے کی مذکورہ کارروائی فرنٹیئر کور حکام کے تعاون سے عمل میں لائی گئی۔ گرفتار ملزمان سے قانونی دستاویزات طلب کی گئیں تو وہ تسلی بخش جواب پیش نہ کر سکے۔
ایف آئی اے نے ملزمان کو ماشکیل بارڈر ضلع چاغی کے قریب سے حراست میں لیا، جنہیں باقاعدہ گرفتار کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔