UrduPoint:
2025-04-26@03:26:07 GMT

وولکر ترک کا لبنان اور شام میں نئی شروعات کا خیرمقدم

اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2025 GMT

وولکر ترک کا لبنان اور شام میں نئی شروعات کا خیرمقدم

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 17 جنوری 2025ء) اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک نے لبنان اور شام کے لوگوں سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہےکہ دونوں ممالک نیا آغاز کر رہے ہیں جس کے لیے انہیں اقوام متحدہ کی مدد دستیاب رہے گی۔

لبنان کے دارالحکومت بیروت میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بہت بڑے مسائل کے باوجود لبنان کے روشن مستقبل کی امید ماند نہیں پڑی۔

اسرائیل کے ساتھ اس کا جنگ بندی معاہدہ بہت اہم ہے جسے برقرار رہنا چاہیے۔ Tweet URL

ہائی کمشنر نے کہا کہ وہ گزشتہ دنوں شام کے اپنے پہلے دورے پر تھے جہاں انہوں نے عبوری حکام سے ملاقاتوں کے بعد ملک پر عائد پابندیاں جلد از جلد ہٹانے کا مطالبہ کیا۔

(جاری ہے)

بہتری کی امید

وولکر ترک کا کہنا تھا کہ لبنان کے لوگوں نے بھی بے پایاں مصائب جھیلے ہیں لیکن ملک میں ہونے والی حالیہ پیش ہائے رفت سے بہتری کی امید نے جنم لیا ہے۔ نئے صدر اور وزیراعظم کے انتخاب سے دو سالہ سیاسی تعطل کا خاتمہ ہونا خوش آئند ہے اور اس سے حکومت اور اداروں میں ضروری اصلاحات کی راہ ہموار ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی بڑی حد تک قائم ہے لیکن اسرائیلی فوج کی جانب سے جنوبی لبنان کے قصبوں اور دیہات میں گھر اور عمارتیں گرائے جانے کی اطلاعات موصول ہو رہی ہی جو کہ پریشان کن ہے۔

اسرائیلی فوج اور حزب اللہ کے جنگجوؤں کے مابین حالیہ لڑائی میں 1,100 خواتین اور بچوں سمیت 4,000 سے زیادہ ہلاکتیں ہوئیں۔ ان میں 200 سے زیادہ طبی کارکن اور صحافی بھی شامل تھے جبکہ 10 لاکھ سے زیادہ لوگوں کو نقل مکانی کرنا پڑی۔

وولکر ترک کا کہنا تھا کہ لبنان میں پائیدار امن اور پناہ گزینوں کی محفوظ انداز میں واپسی ضروری ہے جبکہ ان کا دفتر مستقبل کی راہ پر ملک کو مدد دینے اور انسانی حقوق کے حوالے سے اپنا کام آگے بڑھانے کے لیے تیار ہے۔

اصلاحات اور بحالی

ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ ملک کی نئی قیادت کے انتخاب سے سیاسی استحکام، اقتصادی بحالی اور بہت سے سماجی۔معاشی مسائل کو حل کرنے میں مدد ملے گی اور عدم مساوات پر قابو پایا جا سکے گا۔

لبنان کی سول سوسائٹی نے اظہار اور میل جول کی آزادی، تفریق پر قابو پانے، خواتین کی شراکت اور نمائندگی بہتر بنانے، مکمل صنفی مساوات کی ضمانت دینے، جسمانی معذور افراد کی اہمیت کو تسلیم کرنے، انہیں جائز مقام دینے اور انتہائی غیرمحفوظ لوگوں کے انسانی حقوق کا تحفظ یقینی بنانے کی ضرورت کو واضح کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ انسانی حقوق کا احترام قانون پر خصوصی اور متواتر توجہ دینے کا تقاضا کرتا ہے۔

نئے سماجی معاہدے کی ضرورت

ہائی کمشنر نے اگست 2020 میں بیروت کی بندرگاہ پر ہونے والے دھماکے کی آزادانہ تحقیقات دوبارہ شروع کرنے کا مطالبہ بھی کیا جس میں 218 سے زیادہ لوگ ہلاک اور ہزاروں بے گھر ہو گئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ اس المیے کے ذمہ داروں کا محاسبہ ہونا چاہیے اور اقوام متحدہ اس ضمن میں ہر طرح کی مدد دینے کے لیے تیار ہے۔

لبنان کو اس وقت جدید تاریخ کے ایک بدترین معاشی بحران کا سامنا ہے، ملکی کرنسی کی قدر بہت کم ہو گئی ہے اور بنیادی ضروریات زندگی کی قیمتیں کئی سو گنا بڑھ گئی ہیں۔ عالمی بینک کے مطابق ملک کی 44 فیصد آبادی خط غربت سے نیچے زندگی گزار رہی ہے جبکہ 25 لاکھ لوگوں کو غذائی مدد کی ضرورت ہے۔

ہائی کمشنر نے کہا کہ ان حالات میں ملک کو نئے سماجی معاہدے کی ضرورت ہے تاکہ معاشرتی تانے بانے کی تعمیر نو اور ریاستی اداروں پر عوام کا اعتماد بحال ہو سکے۔

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کا کہنا تھا کہ نے کہا کہ انہوں نے لبنان کے سے زیادہ

پڑھیں:

پہلگام حملے میں کشمیری ٹورسٹ گائیڈ نے ریاست چھتیس گڑھ کے 11 لوگوں کی جان بچائی

بی جے پی یووا مورچہ کے لیڈر اروند اگروال نے نزاکت علی کیساتھ اپنی تصویر سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر شیئر کی ہے اور انکی مدد کی تعریف کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وادی کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں 22 اپریل کو بڑی بے دردی کے ساتھ 26 سیاحوں کو ہلاک کر دیا گیا۔ دہشت گردوں کی اس حرکت سے فطرت اور انسانیت شرمسار ہوگئی ہے۔ اس دہشت گردانہ حملے کے درمیان پہلگام کے نزاکت احمد شاہ کی بہادری نے بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کے 11 لوگوں کی جان بچائی۔ یہ چرمیری کے چار خاندانوں کے لوگ تھے، جن کی جان نزاکت احمد شاہ نے بچائی۔ بی جے پی یووا مورچہ کے لیڈر اروند اگروال، جو ٹورسٹ گروپ کا حصہ تھے، نے نزاکت علی کے ساتھ اپنی تصویر سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر شیئر کی ہے اور ان کی مدد کی تعریف کی ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا کہ آپ نے اپنی جان خطرے میں ڈال کر ہماری جان بچائی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نزاکت بھائی کا احسان کبھی نہیں چکا سکیں گے۔ خود بی جے پی کے لیڈر اروند اگروال نے خوبصورتی سے یہ تصویر پوسٹ کی ہے اور سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر ان کی تعریف کی ہے۔

انہوں نے لکھا "جب دہشت گرد گولیاں برسا رہے تھے، پھر نزاکت احمد شاہ نے اپنی جان خطرے میں ڈال کر ہم سب کی جان بچائی، انہوں نے اپنی جان خطرے میں ڈال کر ہماری جان بچائی، ہم نزاکت بھائی کا احسان کبھی نہیں چکا پائیں گے"۔ سیاح شیوانشی جین، جو پہلگام کی سیر کے لئے گئی تھی، نے اپنے گھر والوں کو فون کیا اور انہیں نزاکت علی کے بارے میں مطلع کیا۔ اس نے نزاکت علی کی بہادری کے بارے میں چرمیری میں رہنے والے اپنے گھر والوں کو بتایا۔ ان کا کہنا تھا کہ جب فائرنگ شروع ہوئی تو کشمیر کے ایک کاروباری نزاکت علی شاہ آگے آئے اور سب کو حملے کی جگہ سے باہر لے گئے۔ انہوں نے کہا کہ انسانیت اور کشمیریت کی جو مثال نزاکت علی نے قائم کی ہے، چرمیری کے مکین اس سے بے حد خوش ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • بھارت نے جیلوں میں قید پاکستانی ماہی گیر اور چرواہوں کے انکاؤنٹرکرنا شروع کردیئے : عطاء تارڑ
  • عام تعطیل کا اعلان
  • پہلگام حملے میں کشمیری ٹورسٹ گائیڈ نے ریاست چھتیس گڑھ کے 11 لوگوں کی جان بچائی
  • کینالز ایشو پر احتجاج کرنے والے تمام لوگوں کے شکر گزار ہیں، سعید غنی
  • نان بھائیوں کی شامت آگئی، 168 کو گرفتار کرلیا گیا
  • غاصب صیہونی رژیم مسجد اقصی پر غاصبانہ قبضہ جمانا چاہتی ہے، قائد انصاراللہ یمن
  • ضلع کرم میں قیام امن کیلئے انتظامی افسران کی عمائدین سے ملاقات
  • دودھ کی قیمت مقرر کرنے کا کیس: سندھ حکومت کی جانب سے جواب جمع نہ کرانے پر عدالت برہم
  • ن لیگی وزرا ء بیان بازی کر رہے ہیں، شہباز شریف سمجھائیں،شرجیل میمن
  • الیکشن کمیشن فائنل آرڈر پاس نہیں کرے گا،چیف الیکشن کمشنر